فیڈرل بیورو آف ریونیو کی ریکارڈ کولیکشن، وزیراعظم کا خراج تحسین
ایف بی آر کے مالی سال 2020-21 کے دوران 1413 ارب روپے محصولات کی مد میں حاصل کیے تھےجبکہ رواں مالی سال کے اسی عرصے میں 1841 ارب روپے اکٹھے کیے ہیں۔
فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر 1841 ارب روپے کا نیٹ ریونیو حاصل کیا ہے جو کہ اس عرصہ کے مقرر کردہ ہدف 1608 ارب روپے سے 233 ارب روپے زیادہ ہے۔
رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر ایف بی آر نے محاصل کے حصول میں 36.6 فیصد ریکارڈ اضافہ حاصل کر لیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال 22-2021 جولائی تا اکتوبر میں حاصل کردہ محصولات کی ابتدائی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر 1841 ارب روپے کا نیٹ ریونیوحاصل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
نیشنل بینک پر سائبر اٹیک، تمام سروسز معطل
وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پہلی سہ ماہی کا معاشی آؤٹ لک جاری
ایف بی آر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پچھلے سال اس عرصہ کے حاصل کردہ ریونیو 1347 ارب روپے کے مقابلے میں محصولات کے حصول میں ریکارڈ 36.6 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔
ایف بی آر نے ماہ اکتوبر کے اعدادو شمار بھی جاری کر دیئے ہیں ۔ ماہ اکتوبر میں ریونیو نیٹ کولیکشن 440 ارب روپے رہا جو کہ پچھلے سال اکتوبر 2020 کے حاصل کردہ نیٹ ریونیو 337 ارب روپے کے مقابلے میں 30.5 فیصد زائد ہے۔
ایف بی آر کے مطابق ماہ اکتوبر کے آخری دن کے اختتام تک اور بک ایڈجسٹمنٹ کی مد میں حاصل ہونے والی وصولیوں کے بعد محصولات کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ اسی طرح گراس ریونیو پچھلے سال جولائی تا اکتوبر 2020 کے 1413 ارب روپے کے مقابلے میں اس سال اس عرصہ میں 36.7 فیصد اضافہ کے ساتھ 1932 ارب روپے رہا۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2021 میں 91 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے جو کہ پچھلے سال اس عرصہ میں 66 ارب روپے تھے۔ ریفنڈز کے اجراء میں 37.7 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی ایف بی آر کو مبارکباد
گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے 1841 ارب روپے نیٹ ریونیو حاصل کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کو مبارکباد دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کیا تھا۔
جولائی/اکتوبرکیلئے1840 ارب روپےکا ٹیکس اکٹھاکرنے پرمیں FBRکومبارکباد پیش کرتاہوں جوگزشتہ برس سے 37%زیادہ ہے۔ماہِ اکتوبرکےدوران ٹیکس وصولی کا ماہانہ ہدف عبورکیاگیا۔یہ سب ہماری ٹھوس معاشی کارکردگی کا نتیجہ ہے۔پراپیگنڈہ کےبرعکس سالانہ(YoY)بنیادوں پراِنکم ٹیکس میں بھی 32%اضافہ ہواہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 30, 2021