بھارتی اینکرپرسنز کی نقل میں غریدہ فاروقی سوال کا انداز بھول گئیں
ٹی وی پروگرام میں میزبان غریدہ فاروقی نے گزشتہ روز اپنے سوالوں کا خود ہی جواب دے کر انوکھی مثال قائم کردی۔
نیوز ون کے ٹی وی پروگرام میں میزبان غریدہ فاروقی نے گزشتہ روز اپنے سوالوں کا خود ہی جواب دے کر انوکھی مثال قائم کردی۔ انہوں نے کالعدم تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کو پروگرام کا موضوع بنایا۔
تحریک انصاف کی جانب سے حلیم عادل شیخ کو پروگرام میں مدعو کیا گیا تھا۔ غریدہ نے ان سے سوال کیے اور جب حلیم عادل جواب دینے لگے تو غریدہ انہیں بار بار ٹوکتی رہیں اور نئے سوال داغتی رہیں۔
ایک موقع پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے اینکرپرسن غریدہ فاروقی سے کہا کہ آپ اپنے الفاظ میری زبان سے نکلوانے کی خواہش ترک کردیں۔
غریدہ فاروقی کو حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان ہونے والے معاہدے پر شدید اعتراضات ہیں جو کہ انہوں نے پروگرام کا حصہ بنائے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حکومت کا ایگزیکٹیو فیصلہ ہے، اسے عوام نے مینڈیٹ دیا ہے کہ وہ فیصلہ کرسکے۔
2- کالعدم تحریکِ لبیک کیساتھ حکومت خفیہ معاہدہ کیوں کررہی ہے؟؟معاہدے پر کئی سوالات کھڑے ہو جاتے ہیں۔۔ پولیس شہداء اور ان کے بیوی بچوں کیلئے کیا ریاست بےحس اور لاوارث ہے؟؟ چند کڑے سوالات پر تحریک انصاف کے رہنما/اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی برہم ہو گئے اور ذاتی حملے شروع کر دیے #GFG 👇 pic.twitter.com/eJldcleU3x
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) November 2, 2021
غریدہ فاروقی کو چاہیے کہ بھارتی اینکرپرسنز کی نقل کرنا ترک کردیں اور جذباتی اداکارہ کی طرح پروگرام کی میزبانی کرنے کے بجائے صحافی بن کر اور غیر جانبدار رہ کر ہوسٹنگ کریں۔