میری بیٹیوں میں سے کسی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں، شاہد آفریدی
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر کا کہنا ہے براہ کرم میری بیٹیوں سے متعلق کسی بھی 'اکاؤنٹس' یا 'خبر' کو نظر انداز کردیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بیٹیوں کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔
سابق آل راؤنڈر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انشا آفریدی کے نام سے سوشل میڈیا پروفائل کا اسکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "یہ اکاؤنٹ ان کی بیٹی کا نہیں ہے۔ آفریدی نے کہا کہ ان کی بیٹیوں کے نام سے منسلک تمام سوشل میڈیا پروفائلز جعلی ہیں۔”
یہ بھی پڑھیے
بھارت کی افغانستان کے خلاف جیت محض اتفاق یا کچھ اور؟
نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دے دی
شاہد خان آفریدی نے مزید لکھا ہے کہ "میں واضح کرنا چاہوں گا کہ میری بیٹیوں میں سے کسی کا بھی کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے۔ براہ کرم میری بیٹیوں سے متعلق کسی بھی ‘اکاؤنٹس’ یا ‘خبر’ کو نظر انداز کردیں۔
I would like to clarify that none of my daughters have any social media accounts; please disregard any ‘accounts’ or ‘news’ that are associated with my daughters. pic.twitter.com/VvgQmkblzd
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) November 3, 2021
سابق کرکٹر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنی بیٹیوں کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔ انہیں افغانستان کے خلاف پاکستان کے میچ کے دوران بھی اسٹیڈیم میں دیکھا گیا تھا۔ آفریدی کی پانچ بیٹیاں ہیں جن کے نام اقصیٰ، انشا، اسمارہ، عجوہ اور عروہ آفریدی ہیں۔
Once enjoyed playing, now enjoying watching them play 😍 pic.twitter.com/bd1CLfzkhD
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 29, 2021