ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
سپر 12 مرحلے کے میچ میں بنگلا دیش نے جیت کے لیے آسٹریلیا کو 74 رنز کا ہدف دیا تھا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 سپر 12 مرحلے کے میچ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 74 رنز کا ہدف دیا تھا۔ آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 7 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈیوڈ وارنر اور ایرن فنچ نے کیا۔ دونوں پلیئرز نے پراعتماد طریقے سے کھیلتے ہوئے اسکور کر 58 تک پہنچایا۔ اس موقع پر ایرن فنچ 20 گیندوں پر 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر تھے انہوں نے 14 گیندوں کا سامنا اور 18 رنز بنائے۔
بنگلا دیش کی جانب سے شرف السلام اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیے
میری بیٹیوں میں سے کسی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں، شاہد آفریدی
نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دے دی
اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ اور بنگلا دیش کو بیٹنگ کی دعوت کی۔ بنگلا دیش کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد نعیم اور لتن داس نے کیا جو انتہائی مایوس کن تھا۔ لتن داس ایک گیند کو سامنے کرتے ہوئے صرف پر آؤٹ ہوگئے۔ بنگلا دیش کی دوسری وکٹ 6 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب سومیا سرکار 8 گیندوں پر 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
بنگلا دیش کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مشفیق الرحیم تھے انہوں نے دو گیندوں پر ایک رن بنایا۔ 32کے مجموعی اسکور پر بنگلا دیش کے آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ گر گئی جب محمد نعیم 16 گیندوں پر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 33 کے مجموعی اسکور پر بنگلادیش کی 5ویں ہمت ہار گئی اور پویلین لوٹ گئی۔
62 کے مجموعی اسکور پر بنگلادیش کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔ 68 پر بنگلا دیش کی 8 ویں وکٹ گری جبکہ 73 کے اسکور پر 9ویں اور 10ویں وکٹ ہمت ہار گئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 4 اوورز میں 19 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووٹ کے حصےمیں دو دو وکٹیں آئیں اور پیٹ کمنز ایک وکٹ لے اڑے۔









