مریم نواز کی نئی آڈیو لیک نے میڈیا کے کردار پر سنگین سوالات اٹھا دیئے
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے میر شکیل الرحمان اور میاں عامر محمود اگر مریم نواز کی ہدایات پر چلتے ہیں تو اس صحافت کا اللہ ہی حافظ ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ایک اور آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ جیو کے مالک اور دنیا نیوز کے مالک کو ہدایات دینے کی تفصیلات بتا رہی ہیں۔
سامنے آنے والی نئی آڈیو میں مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ "میں میر شکیل الرحمان سے خود بات کی ۔ آپ دونوں طرف کے فیکٹس دکھا رہے ہیں ۔ آپ کو یہ بتانا چاہیے کہ عمران خان نے بغیر تصدیق کے جھوٹ بولا۔ اس کے بعد اسی جھوٹ کو عمران خان نے نہ صرف دہرایا بلکہ اس میں دس باتیں اپنے پاس سے ایڈ کرلیں۔”
یہ بھی پڑھیے
پی ڈی ایم سوچتی رہ گئی ، جماعت اسلامی ریڈ زون پہنچ گئی
این اے 133 کا ضمنی انتخاب، ووٹ خریدنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے مزید کہا کہ ” آپ کو یہ کرنا پڑے گا ۔ پھر میں میاں عامر محمود (دنیا نیوز کے مالک) سے کہا۔ جس پر میاں عامر نے جواب دیا کہ آپ دیکھیں میں کرتا کیا ہوں ۔ اللہ کا شکر ہے ہم نے اس (عمران خان) کو جھوٹا ثابت کردیا۔”
مریم صفدر کی ایک اور آڈیو لیک۔ کہا تھا نہ آپ خود بے نقاب ہوں گی۔ جھوٹ بولنے والے ہمیشہ خسارے میں رہتا ہے۔ pic.twitter.com/D8NpLFRsmG
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 28, 2021
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی نئی آڈیو سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنے دور حکومت میں میڈیا مینجمنٹ کررہا تھا اور مریم نواز میڈیا مالکان کو بلاخوف و خطر ہدایات دیتی تھیں کہ خبریں کس طرح اور کس پیرائے میں چلانی ہے۔ مطلب یہ کہ میڈیا نا ہوگیا کوٹھے والی طوائف ہو گئی جس کو پیسے دکھاؤ تو ناچنے لگتی ہے۔
تجزیہ کاروں کا مزید کہنا ہے کہ جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان اور دنیا نیوز کے مالک میاں عامر محمود کا صحافت کی دنیا میں ایک مقام ہے اگر یہ لوگ بھی ہدایات پر چلتے ہیں تو پھر اس صحافت کا اللہ ہی حافظ ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے معروف بلاگر عامر بیگ نے لکھا ہے کہ ” جتنا گھٹیا اور جانبدار جیو کا مالک میر شکیل الرحمان ہے۔ اس سے بڑھ کر بے شرم اور بے غیرت دنیا نیوز کا مالک میاں عامر محمود ہے۔ یہ دونوں ہی ن لیگ کی طوائفیں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو جان بوجھ کر منفی تاثر دینے میں لگے رہتے ہیں۔
جتنا گھٹیا اور جانبدار جیو کامالک میر شکیل الرحمان ہے۔ اس سے بڑھ کر بے شرم اور بے غیرت دنیا نیوز کا مالک میاں عامر محمود ہے۔
یہ دونوں ہی ن لیگ کی طوائفیں ہیں۔ اور وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو جان بوجھ کر منفی تاثر دینے میں لگے رہتے ہیں۔
میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی جلدی بنائ جائے— Aamir Baig (@AamirBaigHere) November 29, 2021
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ” ڈاکٹر شہباز گل صاحب، ہوش کے ناخن لیں۔ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قانون بنا دیں جلدی سے جلدی۔ اللہ کریم پاکستان اور اہل پاکستان کا حامی و ناصر ہو آمین۔”
ٹوئٹر صارف ثاقب وڑائچ نے لکھا ہے کہ ” اس ملک کے جنگل قانون میں کوئی پوچھنے والا بھی ہے انکو یا کوئی نہیں ؟؟ اپ حکومت میں ہیں اس وقت پھر بھی اتنی بے بسی کیوں ؟؟۔”
اس ملک کے جنگل قانون میں کوئی پوچھنے والا بھی ہے انکو یا کوئی نہیں ؟؟ اپ حکومت میں ہیں اس وقت پھر بھی اتنی بے بسی کیوں ؟؟
— 𝐒𝐚𝐐𝐢𝐁 𝐰𝐚𝐫𝐫𝐢𝐚𝐂𝐡 (@saqib_warriach_) November 28, 2021
شیراز یوسف نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ ” بہت سے لوگ اس مشاھدہ میں شامل رھے کہ ” کامران شاھد ” سب سے بڑا لفافہ سب سے بڑا شریف خاندان کا زر خرید ھے اللہ الحق ھےمریم نواز کی زبانی یہ بات ثابت ھوگئ کہ دنیا نیوز کے مالک میاں عامر فاروق بھی اپنا چینل اپنا ضمیر بیچ چکے تھےاور ان کا” فرنٹ لائن "ملازم کامران شاھد ھی تھا”
بہت سے لوگ اس مشاھدہ میں شامل رھے کہ ” کامران شاھد ” سب سے بڑا لفافہ سب سے بڑا شریف خاندان کا زر خرید ھے اللہ الحق ھےمریم نواز کی زبانی یہ بات ثابت ھوگئ کہ دنیا نیوز کے مالک میاں عامر فاروق بھی اپنا چینل اپنا ضمیر بیچ چکے تھےاور ان کا” فرنٹ لائن "ملازم کامران شاھد ھی تھا pic.twitter.com/ZcPMucPhkg
— Sheraz Yusuf (@YusufSheraz) November 28, 2021