میں نے رائیٹنگ کو نہیں رائیٹنگ نے مجھے چنا ہے، ڈرامہ نگار زنجبیل عاصم

ڈرامہ نگار زنجبیل عاصم کا کہنا ہے میں اتفاق سے رائٹر بنی ہوں کیونکہ میں نے رائیٹنگ کو نہیں چنا رائیٹنگ نے مجھے چنا ہے۔

اپنے منفرد نام کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے ڈرامہ نگار زنجبیل عاصم کا کہنا تھا کہ قرآن کے 29ویں پارے میں زنجبیل کا ذکر ہے۔ جنت کی دو نہروں کا ذکر ہے جن میں ایک نہر کا نام "زنجبیل” ہے۔

یہ بھی پڑھیے

طالب علموں میں بیرون ممالک میں ہائر اسٹڈیز کے بڑھتے رجحانات

انڈس ٹورازم کلب کا بڑا اقدام ، سہون میں قدرتی چشموں کی صفائی شروع

اپنی زندگی کے واقعات شیئر کرتے ہوئے ڈرامہ رائٹر زنجبیل عاصم کا کہنا تھا میں پڑھائی میں بالکل زیرو تھی۔ دوسرا اب مجھے ایسا لگتا ہےکہ ہمارے ہاں کیریئر کونسلنگ تو ہوتی نہیں ہے۔ اور نہ کبھی ہمیں کوئی نفسیات ماہر نصیب ہوا۔ پڑھائی میں ڈفر ہونے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ میرے ذہن میں ہر وقت "کری ایٹیویٹی” چلتی رہتی تھی۔ چونٹی کو چلتے دیکھ لیتی تو کہانی بنانے کا سوچنے لگتی تھی۔

اپنی زندگی کے مزید تجربات شیئر کرتے ہوئے ہوئے زنجبیل عاصم کا کہنا تھا کہ میرے بھائی نے سختی سے میرے ناول پڑھنے پر پابندی عائد کررکھی تھی ۔ اسٹوری بکس بھی میں نے کبھی نہیں پڑھیں تھیں۔

ڈرامہ نگار زنجبیل عاصم نے نیوز 360 سےاپنی زندگی کے مزید کیا کیا تجربات شیئر کیے دیکھتے ان کے اس انٹرویو میں

متعلقہ تحاریر