برطانیہ میں اومیکرون وائرس سے پہلی موت ہوگئی

وزیراعظم بورس جانسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون سے متاثرہ مریض انتقال کرگیا ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون سے متاثرہ مریض آج انتقال کر گیا ہے، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کر دی ہے کہ اومیکرون سے پہلی موت ہو چکی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں اومیکرون کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور سینکڑوں مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور اور  امریتا اروڑا بھی کورونا کا شکار ہوگئیں

پاکستان دورے پر آئی ویسٹ انڈیز ٹیم کے تین کرکٹرز کورونا وائرس کا شکار

بورس جانسن نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں میں سے 40 فیصد کو اومیکرون وائرس ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس بھی تیزی سے پھیل رہا ہے، کورونا کی خطرناک قسم اومیکرون میں تیزی کے بعد کورونا الرٹ لیول تین سے بڑھا کر چار کر دیا گیا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے بھی بتایا ہے کہ اومیکرون وائرس دنیا کے 63 ملکوں میں پھیل چکا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی تھی لیکن متاثرہ خاتون صحت یاب ہو چکی ہیں۔

متعلقہ تحاریر