سندھ حکومت نے اداکارہ صنم سعید کی فریاد سن لی

سندھ حکومت نے اداکارہ کی درخواست پر دماغ کے سرطان میں مبتلا فل برائٹ پی ایچ ڈی اسکالر صنعان میمن کے علاج کا بیڑا ٹھالیا

سندھ حکومت نے اداکارہ صنم سعید کی فریاد سن لی۔سندھ حکومت نے دماغ کے سرطان میں مبتلا آکسفورڈ اور لمز سے فارغ التحصیل اور فل برائٹ پی ایچ ڈی اسکالر صنعان میمن کے علاج کا بیڑا ٹھالیا۔

سندھ سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالبعلم نے اپنے علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئی بی اے کراچی میں تعلیمی خدمات انجام دینے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ صنم سعید کینسر کا شکار صنعان احمد میمن کی مدد کیلئے پیش پیش

صنعان میمن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  مجھے تیسرے درجے کے  برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی ہے۔ میں نے آغا خان اسپتال  سے 6 دسمبر کو سرجری کروالی ہے ۔ تقریباً 10 دن کے بعد کیموتھراپی اور ریڈی ایشن شروع ہوجائے گی۔انہوں نے طبی اخراجات برداشت کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کاشکریہ ادا کیا۔

 

 

صنعان میمن نے اپنے دعائیں اور تعاون کرنے پر والدین ،دوست احباب،اساتذہ،آئی بی اے اور لمز کے طلبہ و طالبات اور سینئرز،سوشل میڈیا صارفین، سول سوسائٹی اور فنکاروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

صنعان میمن نے مزید لکھا کہ مجھے نہیں معلوم میرے پاس زندہ رہنے کیلیے کتنا وقت باقی ہے لیکن میں آئی بی اے کراچی کے طلبہ کو معیشت کا مضمون پڑھانا چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ معروف اداکارہ صنم سعید نے حکومت سے صنعان میمن کا علاج کرانے کی اپیل کی تھی۔

متعلقہ تحاریر