شنیرا بھابھی ٹوئٹر صارف کی کس بات پر ناراض ہوگئیں؟
آسٹریلیا سے بھابھی نہ لانا،ٹرولر کاشاداب کومشورہ: کیوں اس میں برائی کیا ہے؟شنیرا اکرم
پاکستانیوں کی شنیرا بھابھی ٹوئٹر صارف کی شرارت پر برا مان گئیں۔ٹوئٹر صارف کا شاداب خان کو آسٹریلیا سے بھابھی نہ لانے کا مشورہ شنیرا اکرم کو ایک آنکھ نہیں بھایا۔
شاداب خان نے بیرون ملک سفر کےدوران طیارے میں بیٹھ کر فاسٹ بولرحارث رؤف کے ساتھ تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے مداحوں سے سوال کیا تھا کہ کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہم کہاں جا رہے ہیں؟
Can you guess where we are going? #CricketTwitter pic.twitter.com/gvwIwTinZK
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) December 22, 2021
یہ بھی پڑھیے
ہمیں کوچز نہیں اسپیشلسٹس کی ضرورت ہے، رمیر راجہ
کار ریسلنگ : روس میں تیزی سےمقبولیت حاصل کرنے والا کھیل
مداحوں نے کرکٹر کو جواب دینے میں زیادہ وقت نہیں لگایا کہ وہ بگ بیش لیگ کا سیزن 11 کھیلنے کیلیے آسٹریلیا روانہ ہو رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے 23سالہ لیگ اسپنربگ بیش لیگ کے ساتویں سیزن میں لیگ کا حصہ بننے والی ٹیم برسبین ہیٹ کی نمائندگی کریں گے جبکہ حارث رؤف میلبورن اسٹارز کی جانب سے کھیلیں گے۔یاد رہے کہ فاسٹ بولرمحمد حسنین، سید فریدون اور احمد دانیال نے بھی بی بی ایل کھیلنے کے معاہدے کررکھے ہیں۔
Gday mate. Dont come back with an Aussie Shella like Wasim Akram.
— currywala (@currywala1) December 22, 2021
اس دوران ایک ٹرولر نےشرارت بھرا تبصرہ کیا کہ خوش رہو لیکن وسیم اکرم کی طرح آسٹریلوی حسینہ لے کر واپس نہ آنا۔شادا ب کے شرارتی مداح کا یہ تبصرہ سول میڈیا پر متحرک شنیرا اکرم کو کچھ خاص پسند نہیں آیا۔شنیرا نے جوابی ٹوئٹ میں استفسار کیا کہ کیا ایسا کرنا غلط ہوگا؟ معذرت مجھے لگتا ہے کہ میں کچھ سمجھ نہیں پارہی ۔
And that would be a bad thing because??? Sorry I feel like I have missed something here https://t.co/jv5u65vAsH
— Shaniera Akram (@iamShaniera) December 22, 2021
شنیرا اکرم کے جواب نے ٹرولر کو تو خاموش کرادیا تاہم ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد شنیرا بھابھی کی حمایت میں سامنے آگئی۔صارفین کی اکثریت نے انہیں ٹرولر کو نظرانداز کرنے مشورہ دیتے ہوئے کہا آپ دل چھوٹا نہ کریں آپ پورے پاکستان کی قابل فخر بھابھی ہیں۔
Just ignore him …we Pakistani are proud to have you as bhabi…..
— Muhammad riaz (@hvally) December 23, 2021