شنیرا بھابھی ٹوئٹر صارف کی کس بات پر ناراض ہوگئیں؟

آسٹریلیا سے بھابھی نہ لانا،ٹرولر کاشاداب کومشورہ: کیوں اس میں برائی کیا ہے؟شنیرا اکرم

پاکستانیوں کی شنیرا بھابھی ٹوئٹر صارف کی شرارت پر برا مان گئیں۔ٹوئٹر صارف کا شاداب خان کو آسٹریلیا سے بھابھی نہ لانے کا مشورہ شنیرا اکرم کو ایک آنکھ نہیں بھایا۔

شاداب خان نے بیرون ملک سفر کےدوران طیارے میں بیٹھ کر فاسٹ بولرحارث رؤف کے ساتھ  تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے مداحوں سے سوال کیا تھا کہ کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہم کہاں جا رہے ہیں؟

یہ بھی پڑھیے

ہمیں کوچز نہیں اسپیشلسٹس کی ضرورت ہے، رمیر راجہ

کار ریسلنگ : روس میں تیزی سےمقبولیت حاصل کرنے والا کھیل

مداحوں نے  کرکٹر کو جواب دینے میں زیادہ وقت نہیں لگایا کہ وہ بگ بیش لیگ کا سیزن 11 کھیلنے کیلیے آسٹریلیا روانہ ہو رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے 23سالہ لیگ اسپنربگ بیش لیگ  کے ساتویں سیزن  میں لیگ کا حصہ بننے والی   ٹیم برسبین ہیٹ کی نمائندگی کریں گے  جبکہ حارث رؤف میلبورن اسٹارز کی جانب سے کھیلیں گے۔یاد رہے کہ  فاسٹ بولرمحمد حسنین، سید فریدون اور احمد دانیال نے بھی بی بی ایل  کھیلنے کے معاہدے کررکھے ہیں۔

اس دوران ایک ٹرولر نےشرارت بھرا تبصرہ کیا کہ  خوش رہو لیکن وسیم اکرم  کی طرح   آسٹریلوی  حسینہ لے کر واپس نہ آنا۔شادا ب کے شرارتی مداح کا یہ تبصرہ سول میڈیا   پر متحرک  شنیرا اکرم کو کچھ خاص پسند نہیں آیا۔شنیرا نے جوابی  ٹوئٹ  میں استفسار کیا کہ کیا ایسا کرنا غلط ہوگا؟ معذرت مجھے لگتا ہے کہ میں کچھ  سمجھ نہیں پارہی ۔

شنیرا اکرم کے جواب  نے ٹرولر کو تو خاموش کرادیا تاہم ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد شنیرا بھابھی کی حمایت میں سامنے آگئی۔صارفین کی اکثریت نے انہیں ٹرولر کو نظرانداز کرنے مشورہ دیتے ہوئے کہا آپ دل چھوٹا نہ کریں آپ پورے پاکستان کی قابل فخر بھابھی ہیں۔

متعلقہ تحاریر