سکھر: خانہ بدوشوں کے  گھروں میں آتشزدگی ،بچہ جاں بحق، کئی گھر خاکستر

آتشزدگی سے تین گھر مکمل طور پر جل گئے اور ان میں رکھاہوا لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ۔

باگڑی برادری کے گھروں میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائربریگیڈ کی  مدد نا پہنچنے کے باعث متاثرین نے اپنی مدد آپ کے تحت کئی کھنٹوں کی  کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا،آتشزدگی سے  ایک بچہ جاں بحق  لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھرکےعلاقے ماکا گوٹھ میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب باگڑی برادری کے گھروں میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا واقع میں ایک بارہ سالہ بچہ جھلس کر جا ں بحق ہوگیا تین گھر مکمل طور پر جل گئے اور ان میں رکھاہوا لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں ایک ہفتے میں آتشزدگی کا چوتھا بڑا واقعہ، 100 خاندان بے گھر

کوآپریٹیو مارکیٹ میں آتشزدگی کی ایف آئی آر تھانہ پریڈی میں درج

آتشزدگی کی اطلاع دینے کے باوجود فائربریگیڈ گاڑیاں جائے وقوعہ پر نہیں پہنچیں تاہم مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا واقعہ پر باگڑی برادری کے افراد نے منتخب نمائندوں اور فائربریگیڈ عملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی متاثریں کا کہنا تھا کہ آگ نے ان کے گھروں کو جلا کر راکھ کردیاہے انہوں نے آگ لگنے کی اطلاع فوری طور پر فائربریگیڈ عملےاور منتخب نمائندوں کو دی تھی مگر اتشزدگی کے وقت نہ تو کوئی فائر بریگیڈ گاڑی جائے وقوعہ پر پہنچی اور نہ ہی کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود کوئی منتخب نمائندہ یہ دیکھنے آیا ہے کہ ہم آگ لگنے کے بعد زندہ بھی ہیں یا مر گئے ۔

مظاہرین کا کہنا تھاکہ الیکشن کے دنوں میں یہی منتخب نمائندے ایک ایک دن میں ووٹ لینے کے لیے کئی کئی بار چکر لگاتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ آتشزدگی نے ان کے سروں کو چھپانے کا سہارا بھی چھین لیا ہے انہوں نے اس موقع پر مالی مدد کا مطالبہ کیا آگ ایک جھونپڑی میں سردی سے بچنے کے لیے جلائی جانے والی آگ سے اٹھنے والی چنگاریوں کے باعث لگی۔

متعلقہ تحاریر