200 ڈالر سے زائد مالیت کے نئے موبائل سیٹ پر 17 فیصد سیلز ٹیکس

سرکاری دستاویزات کے مطابق 351 سے 500 ڈالرمالیت کے موبائل فون پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا پہلے 351 سے 500 ڈالرمالیت کے موبائل پر  5400 روپے فکس ٹیکس تھا،

اسمارٹ فون خریدنا ہے تو جلدی کریں کیونکہ فنانس ترمیمی بل منظور ہوتے ہی 200 ڈالر سے زائد مالیت کے تمام نئے موبائل سیٹ پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگے گا

نیا موبائل فون خریدنے کے خواہشمند فوری پرچیز کرلیں فنانس ترمیمی بل 2021 میں موبائل فون مزید مہنگے ہو رہے ہیں۔ بل پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مری پیٹرولیم کی نجکاری روک دی گئی

2021 میں ایشین ڈیویلپمنٹ بینک نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر دیئے

مہنگے موبائل فون پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے. مہنگے موبائل پر رعایتی فکسڈ ٹیکس ختم، 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جارہا ہے.

دستاویز کے مطابق صرف 30 سے  200 ڈالر مالیت کے موبائل پر ٹیکس میں کوئی تبدیل نہیں۔

اب 201 سے 350 ڈالر کے موبائل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا پہلے 201 سے 350  ڈالر مالیت کے موبائل پر 1750 روپے ٹیکس تھا، اگر 180 روپے کا ڈالر کا ریٹ ہو تو 201ڈالر کے موبائل فون پر 1750 کی بجائے 6120 روپے سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔

اب 351 سے 500 ڈالرمالیت کے موبائل فون پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا پہلے 351 سے 500 ڈالرمالیت کے موبائل پر  5400 روپے فکس ٹیکس تھا، اب 500 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 5400 کی بجائے 15300 روپے سیلز ٹیکس دینا ہوگا. دستاویز کے مطابق اب  501 ڈالر یا زائد مالیت کے موبائل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد، دستاویز

پہلے 501 ڈالر یا زائد مالیت کے موبائل پر 9270 روپے ٹیکس تھا، اب 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا، اب 1300 ڈالر کے موبائل پر 9270 کی بجائے 42000 روپے ٹیکس ہوگا. تو اگر نیا موبائل فون خریدنا چاہتے ہیں تو فوری لے لیں۔

متعلقہ تحاریر