کپتان بابر اعظم میدان میں واپسی کیلیے بےچین

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم میدان میں واپسی کیلیے بے چین ہیں، آئی سی سی  ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزد بابر اعظم  نے  قومی کرکٹ اکیڈمی میں بلے بازی کی مشق کی وڈیو ٹوئٹ کردی۔

وڈیو میں بابر اعظم کو اپنے پسندیدہ اسٹریٹ اور کور ڈرائیو شاٹس کی مشق کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔بابر اعظم نے وڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ  کرکٹ سے زیادہ  دیر تک دور نہیں رہ سکتا۔

یہ بھی پڑھیے

کپتان بابر اعظم ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کیلیے نامزد

فہد مصطفیٰ کے گھر بابر اعظم کی دعوت، لذیذ پکوانوں سے تواضع

کرکٹ  کا سامان تیار کرنے والی عالمی شہرت یافتہ برطانوی کمپنی گرے نکولس نے بھی بابر اعظم کی  بلے بازی کی مشق کی وڈیو  بادشاہ کی واپسی کے کیپشن کے ساتھ شیئر کی۔واضح رہے کہ بابر اعظم گرنکولس کے کا کرکٹ بیٹ اور کٹ استعمال کرتے ہیں۔

یاد رہے  کہ پی سی بی نے کپتان بابر اعظم کو حال ہی میں قومی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا ہے جبکہ آئی سی سی نے گزشتہ ماہ ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کیلیے  کھلاڑیوں کی نامزدگیوں میں کپتان بابر اعظم کا نام بھی شامل کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر