ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 19 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ

گزشتہ ہفتے کے دوران 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ان میں سردیوں کی لکڑی، ماچس، چینی، گڑ، گائے کا گوشت، دالیں اور پیاز شامل ہیں۔

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.43 فیصد کی معمولی کمی کے ساتھ حالیہ ہفتوں کے دوران 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر افراط زر کی شرح میں 19.82 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پیاز 14.65 فیصد، ماچس 1.14 فیصد، لکڑی 1.30 فیصد مہنگی جبکہ چکن 3.40 فیصد، انڈے 2.99 فیصد اور ٹماٹر 1.26 فیصد مہنگے ہوئے۔ آلو 1.65 فیصد، چینی 0.17 فیصد اور آٹا 0.61 فیصد سستا ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

نیپرا نے صارفین پر بجلی گرا دی، بجلی فی یونٹ 4 روپے 30 پیسے مہنگی

پاکستان کی معیشت میں حیران کن بہتری، ورلڈ بینک کی رپورٹ جاری

وفاقی ادارہ شماریات (ایف بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 13 جنوری 2022 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران شرح میں 0.43 فیصد کی کمی واقع ہوئی لیکن سالانہ افراط زر کی شرح 19.82 فیصد قائم رہی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سے ماہانہ 17 ہزار 732 روپے کمانے والے گھرانہ کا خرچہ 22 ہزار 888 روپے تک پہنچ گیا یعنی گذشتہ ہفتے ان کے لیے 20.89 فیصد مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ درمیانے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں 19.04 فیصد اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران جن 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ان میں سردیوں کی لکڑی، ماچس، چینی، گڑ، گائے کا گوشت، دالیں اور پیاز شامل ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران جن 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں آلو، ٹماٹر، چینی، لہسن، ایل پی جی، انڈے، چکن اور آٹا شامل ہیں۔ تاہم 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

متعلقہ تحاریر