کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں کاحملہ، 10 جوان شہید
واقعہ 25 اور 26 جنوری کی درمیانی رات پیش آیا،فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، آئی ایس پی آر

بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ، سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 10 جوان شہید ہوگئے۔وزیراعظم عمران خان نے حملہ پسپا کرنے پر شہید جوانوں کو سلام پیش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور: لوہاری گیٹ میں زورداردھماکا،بچے سمیت 3افراد جاں بحق،25زخمی
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے 25 اور 26 جنوری کی درمیانی رات حملہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے عزم کا اظہار کیا گیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے کوئی بھی قیمت چکانے کو تیار ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے حملہ پسپا کرنے پر شہید جوانوں کو سلام پیش کیا ہے۔
ہمارےجری جوان ہمیں دہشتگردوں سےبچانےکیلئے پیہم اپنی جانوں کے نذرانےپیش کررہےہیں۔میں کیچ،بلوچستان میں حفاظتی چوکی پر دہشت گردوں کاحملہ پسپاکرتےہوئے رتبۂ شہادت پر فائز ہونےوالےجوانوں کوسلام پیش کرتا ہوں۔مادرِوطن کو ہرقسم کی دہشتگردی سےپاک کرنےکے اپنےعزم پر ہم پوری پختگی سےقائم ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 28, 2022
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمارےجری جوان ہمیں دہشتگردوں سےبچانےکیلئے پیہم اپنی جانوں کے نذرانےپیش کررہےہیں۔ میں کیچ،بلوچستان میں حفاظتی چوکی پر دہشت گردوں کاحملہ پسپاکرتےہوئے رتبۂ شہادت پر فائز ہونےوالےجوانوں کوسلام پیش کرتا ہوں۔ مادرِوطن کو ہرقسم کی دہشتگردی سےپاک کرنےکے اپنےعزم پر ہم پوری پختگی سےقائم ہیں۔
دہشتگردوں کے حملے میں شہید پاک فوج کے جوان رانا فرحان سلہری کو آبائی علاقے کالا شاہ کاکو میں سپرد خاک کردیاگیا۔ شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج اور سول سوسائٹی کے سیکڑوں افراد نے شرکت کی ۔شرکائے جنازہ نے دہشت گردی کیخلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے ۔









