واٹس ایپ کا نیا فیچر :ایڈمن گروپ ممبرز کے میسج ڈلیٹ کرسکتا ہے
دنیا کی مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کے نئے فیچر نے گروپس ایڈمنز کی بڑی مشکل آسان کر دی
واٹس ایپ کی جانب سے حالیہ ہی تین نئے فیچرز اپنے صارفین کیلئے پیش کئے گئے تھے اور اب واٹس ایپ کی جانب سے ایک اور فیچر پیش کردیا گیا ہے جس کے تحت واٹس ایپ گروپ ایڈمن کسی بھی صارف کا گروپ میں بھیجا گیا میسج کسی بھی وقت ڈلیٹ کرسکے گے۔
دنیا کی مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کے نئے فیچر نے گروپس ایڈمنز کی بڑی مشکل آسان کر دی، واٹس ایپ کی اپڈیٹ اور فیچرز پر نظر رکھنے والے ادارے ’ڈبلیو اے بیٹا انفو‘نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر اعلان کیا کہ اس نئے فیچر سے گروپ ایڈمن گروپ کے ہر فرد کے لئے کوئی بھی پیغام ڈیلیٹ کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرانے کی تیار کرلی
زکربرگ نے واٹس ایپ کا نیا فیچر اپنی اہلیہ کے موبائل پر استعمال کردیا
If you are a group admin, you will be able to delete any message for everyone in your groups, in a future update of WhatsApp beta for Android.
A good moderation, finally. #WhatsApp pic.twitter.com/Gxw1AANg7M
— WABetaInfo (@WABetaInfo) January 26, 2022
WhatsApp new ⬆️ update
Group admins will soon be able to delete chats for everyone in a group 💫#WhatsApp#whatsappgroup pic.twitter.com/osTPE5D9kS— KVS Tech Buddies 🇮🇳 (@kvstechbuddies) January 27, 2022
نئے اپ ڈیٹڈ فیچر اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لئے واٹس ایپ بیٹا کے لئے بہت جلد دستیاب ہوجائے گی، ڈبلیو اے بیٹا انفو نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگر آپ گروپ ایڈمن ہیں تو آپ اینڈروئیڈ کے لیے واٹس ایپ بیٹا کی مستقبل کی اپ ڈیٹ میں اپنے گروپ سمیت موجود ہر شخص کے لیے کوئی بھی پیغام ڈیلیٹ کر سکیں گے۔ اس فیچر کی مدد سے گروپس ایڈمن چیٹ کو معتدل انداز میں چلا سکیں گے اور غیر مناسب پیغامات کو فوری حدف کر دیں گے۔ رپورٹ کے مطابق اس اپ ڈیٹ کے اجراء کی تاریخ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔