بلاول اور آصف زرداری سے ملاقات، شہباز شریف نے نواز شریف کو اعتماد میں لے لیا

ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ صدر مسلم لیگ ن نے سی ای سی کا اجلاس 7 فروری کو طلب کرلیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا پارٹی قائد محمد نواز شریف سے رابطہ کیا اور پیپلز پارٹی کی قیادت سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے اعتماد میں لیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی پارٹی قائد محمد نوازشریف سے ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو کی اور سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹیبلشمنٹ سے مایوس مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی سے رابطہ

میاں شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کو ہمنوائی کا عندیہ دے دیا

ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے پی پی پی قیادت سے ہونے والی مشاورت پر محمد نوازشریف کو اعتماد میں لیا۔ میاں نواز شریف سے مشاورت کے بعد شہباز شریف نے پیر کے دن 7 فروری کو پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سی ای سی کا اہم اجلاس بروز پیر 7 فروری کو منعقد کیا جائے گا۔ مریم اورنگزیب کا بتانا ہے کہ شہباز شریف کی ٹیلی فون پر مولانا فضل الرحمن سے بھی گفتگو کی۔ شہبازشریف نے سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ہونے والی بات چیت سے پی ڈی ایم سربراہ کو آگاہ کیا۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ میاں شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو بتایا کہ آنے والے دنوں میں بالمشافہ ملاقات میں بھی انہیں اعتماد میں لیں گے ، دونوں قائدین کی بات چیت کی روشنی میں پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے کا فیصلہ ہے، تاہم پی ڈی ایم اجلاس بلانے کے لئے تاریخ کا اعلان مشاورت سے کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر