کراچی پریس کلب کے باہر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

صدر کے یو جے کا کہنا ہے محسن بیگ کو جلد رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے سڑکوں پر آجائیں گے۔

کراچی پریس کلب پر کراچی یونین آف جرنلسٹ دستور نے آن لائن نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر محسن جمیل بیگ کی گرفتاری کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا ہے۔

احتجاج میں سینیئر صحافی اے ایچ خانزادہ ،امتیاز خان فرحان ،صدر راشد عزیز ،اور عامر لطیف سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ حکومت نئے تعلیمی سیشن کا اعلان کرکے بے چینی ختم کرے، اے پی آئی

آئی بی اے میں زیرتعلیم غریب بچے ہمارا مستقبل ہیں، سید خورشید شاہ

محسن جمیل بیگ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے خلاف کاروائی پر پوری صحافی برداری مذمت کرتی ہے۔

امتیاز خان فرحان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے خلاف کاروائی کسی ظلم کے کم نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب صحافی کوئی بات کرے اس کا غلط مطلب لیا جاتا ہے۔

امتیاز خان کا کہنا تھا صحافی کے خلاف جب چاہتے ہیں کارروائی شروع کر دی جاتی ہے۔ نیوز ون کے اوپر پابندی لگا کر صحافت آزادی صحافت پر حملہ ہے یہ صحافیون پر پہلا نہیں کئی حملے ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ محسن جمیل کو آزاد کیا جائے، ریحام خان کا حوالہ دینا کیا غلط بات ہے ، نیوز ون پر پابندی پر ہٹائی جائے ، کیبل آپریٹر کے اوپر سے پریشر کو ختم کیا جائے۔

اے ایچ خانزادہ کا کہنا تھا کہ صحافی صرف لکھنا جانتا ہے اور محسن بیگ سینئر صحافی ہے۔

صدر کے یو جے راشد عزیز کا کہنا تھا کہ ایک مائنڈ سیٹ کے تحت کسی کو انسان کو زبردستی گرفتار کرنا مسئلہ ہے۔ آزادی صحافت کے لیے آج پریس کلب پر احتجاج کررہے ہیں ایسا نہ ہو کہ ہمیں اپنے احتجاج کا دائرہ کار بڑھانا پڑے ، ہم اپنے صحافیوں کے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں، اور لڑتے رہیں گے۔

متعلقہ تحاریر