نیب کی کارروائی، سابق اینٹی کرپشن افسر کے گھر سے 350 تولے سونا برآمد
رپورٹ کے مطابق ملزم رفیق قریشی ڈپٹی سیکرٹری اسٹاف، ڈی سی بدین، جنوبی اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے عہدے پر فائر رہ چکے ہیں۔

نیب کے اعلیٰ حکام نے وفاقی دارالحکومت میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے سابق اینٹی کرپشن افسر کے گھر سے 350 تولے سونے برآمد کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے سونے سے متعلق اینٹی کرپشن کے افسر رفیق قریشی کا کہنا تھا کہ یہ سونا ان کی ساس نے انہیں تحفے میں دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
مردان میں سنگدل ماں نے 3ماہ کے لخت جگر کو ذبح کردیا
صحافی اطہر متین کا مبینہ قاتل خضدار سے گرفتار
کراچی کی احتساب عدالت میں سابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رفیق قریشی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا کیس فائل کیا تھا۔
ملزم رفیق قریشی 1996 میں بطور مختارکار بھرتی ہوئے تھے۔
نیب رپورٹ کے مطابق ملزم رفیق قریشی ڈپٹی سیکرٹری اسٹاف، ڈی سی بدین، جنوبی اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے عہدے پر فائر رہ چکے ہیں۔
نیب رپورٹ کے مطابق رفیق قریشی نے ڈیفنس فیز 8 خیابان غالب میں 8 کروڑ روپے کی پراپرٹی بھی اپنے نام خرید رکھی ہے۔
نیب رپورٹ میں مزید انکشاف کیاگیا ہے کہ ملزم رفیق قریشی کے پاس کلفٹن بلاک 2 میں ایک فلیٹ جبکہ ملزم کے پاس 3 کروڑ 20 لاکھ روپے نقد بھی ہیں۔
350 تولے سونا برآمد ہونے والے ملزم کی احتساب عدالت نے ضمانت میں 8 اپریل تک توسیع کررکھی ہے۔