تربت میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہنا ہے کہ آپریشن کلیئرنس میں مارے گئے دہشتگردوں میں کمانڈر حاصل دودا شامل ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع تربت میں کامیاب سرچ آپریشن میں 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر تربت میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور کی جامع مسجد میں دھماکہ ، جاں بحق افراد کی تعداد 63 ہوگئی

پشاور کی جامع مسجد میں خودکش دھماکہ، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی دہشتگردوں نے فرار ہونے کی کوشش اور سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی ۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں 7 دہشتگرد مارے گئے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں میں کمانڈر حاصل دودا شامل ہے۔ مارے گئے دہشتگرد مکران میں سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ کسی کو بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر