پاکستان میں پہلی یورپین کار پیوجوٹ 2008 متعارف کرادی

لکی موٹر کے چیف ایگزیکٹوآفیسر آصف رضوی نے کہاکہ لکی موٹرز ملک میں مقامی طورپر تیارکردہ پہلا یورپی برانڈ PEUGEOTمتعارف کراکرپاکستان کے آٹو موٹیومنظر نامے کو تبدیل کرنے کیلئے تیارہے۔

کراچی : پاکستان میں پہلی یورپین کار پیوجوٹ 2008 متعارف کرادی گئی ، گاڑیاں بنانے والی دنیا کی معروف کمپنی پیوجوٹ "PEUGEOT” نے پاکستان میں اپنے پارٹنر لکی موٹر کارپوریشن کے ذریعے آپریشنز کاآغاز کردیا۔ اگلے مرحلے میں مکمل طور پر الیکٹرانک گاڑیاں متعارف کرائی جائیں گی۔

گاڑیاں بنانے والی معروف یورپین کمپنی PEUGEOT نے اپنے شرکت دارلکی موٹر کارپوریشن کے ساتھ ملکر پاکستان میں باضابطہ طورپر اپنے آپریشنز کا آغاز کردیا ہے۔ کمپنی نے پاکستان میں پہلی بار 1200سی سی SUVگاڑی 2008کے نام سے متعار کرائی ہے۔ اس شراکت داری کے تحت ابتدائی طور پر ملک کے چھ بڑوں شہروں میں آٹھ 3Sڈیلر شپ اور جدید ترین کار اسمبلی پلانٹ کے ساتھ PEUGEOT برانڈ کی گاڑیاں تیار کی جائیں گی۔ PEUGEOTمیں i.Cockpitکی خصوصیات بھی شامل ہیں جس میں جدید ترین ڈیجیٹل کلسٹراور ٹچ اسکرین کے ساتھ ایک انٹیریرڈیزائن ہے جو ڈرائیونگ کے تجربے کو خوشگوار بناتاہے۔ ریڈ ڈاٹ ڈیزائن ایوارڈ سمیت 26بین الاقوامی انعامات، ویلیو اور اس کے معیارکے ساتھ 2008پاکستانی فیملیز کیلئے بہترین ماڈل ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

ورلڈ بینک نے پاکستان کیلیے 43 کروڑ ڈالر کا نیا قرضہ منظور کرلیا

پچھلے سال کے مقابلے میں رواں سال نجی شعبے کے قرضے دوگنے

شراکت داری کے اگلے مرحلے میں ملٹی انرجی پلیٹ فارم پر مبنی سی ایم پی کی بدولت ملک میں "ای 2008” گاڑیاں متعارف کرائی جائیں گی جو مکمل طور پر الیکٹرنک گاڑیاں ہوں گی جو صارفین کو 100فیصد الیکٹرک اور تھرمک ورژن کے انتخاب میں آزادی فراہم کریں گی۔

پیوجوٹ ایک جدید یورپین برانڈ ہے جو211سال سے گاڑیوں کی صنعت میں اپنی برانڈ ویلیو کی رہنمائی میں پیش پیش ہے۔ پیوجوٹ یورپ بھر میں عمدہ پرفارمنس، بہترین ڈیزائن اور آرام دہ ڈرائیونگ کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے۔ کمپنی کے مطابق پاکستان میں بھی ان معیارات کو برقرار رکھا جائے گا کیونکہ ان کا برانڈدنیا بھرمیں مارکیٹ کو جدید ترین مصنوعات اور نقل وحرکت کیلئے بہترین سلوشنزکی فراہمی کیلئے مشہور ہے۔

لکی موٹر کارپوریشن، یونس برادرز گروپ کاایک ذیلی ادارہ ہے جو پانچ دہائیوں سے ملک کی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ کمپنی نے اپنے مستحکم اور جارحانہ انداز کی بدولت پاکستانی آٹو موٹیو انڈسٹری میں نمایاں مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کے علاوہ مصنوعات کی پیشکش اور کسٹمر سروس کے حوالے سے نئے معیارات قائم کئے ہیں۔ PEUGEOT کے تعارف کے ساتھ کمپنی کا مقصد اب نقل وحرکت کے بہترین حل فراہم کرنا ہے جو یورپی برانڈ اپنے صارفین کو پیش کرتا ہے۔

اس موقع پر PEUGEOTکی سی ای او، لنڈا جیکسن نے کہا کہ ہم اس شراکت داری اور پاکستانی مارکیٹ میں قدم رکھنے پر بہت خوش ہیں۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب کوئی یورپی کار پاکستان میں تیار کی جائے گی اور ہم لکی موٹرز کے ساتھ مل کر ملک میں روزگار، لوکلائزیشن اور مقامی آٹوموٹیو انڈسٹری کو سپورٹ کرنے کیلئے پر عزم ہیں انٹرنینشنلائزیشن پر PEUGEOT کی خاص توجہ مرکوز ہے، پاکستان میں Bاور Cسیگمنٹ SUVمیں ہمارے لیے بہترین مواقع موجود ہیں جبکہ ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے حوالے سے موجود قوانین ہماری حکمتِ عملی کے عین مطابق ہیں۔

اس موقع پر سمیر شیرفن چیف آپریٹنگ آفیسر مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ ریجن، اسٹیلنٹس نے کہا ہم اپنے نئے پارٹنر لکی موٹر کارپوریشن کے ساتھ پاکستان میں سفر کا آغاز کرنے کیلئے پرجوش ہیں۔ ہم پاکستان میں PEUGEOT کیلئے زبردست صلاحیت اور مواقع دیکھتے ہیں اور اس دلچسپ مارکیٹ میں صارفین کی خدمت کے منتظر ہیں۔ میں اس موقع پر جناب محمد علی ٹبہ اور جناب آصف رضوی کا شکریہ اداکرناچاہتاہوں کہ انہوں نے اس شراکت داری کوممکن بنایا اور میں ملک میں دونوں پارٹیز کی ترقی دیکھنے کا منتظرہوں۔

اس موقع پر لکی موٹر کے چیف ایگزیکٹوآفیسر آصف رضوی نے کہاکہ لکی موٹرز ملک میں مقامی طورپر تیارکردہ پہلا یورپی برانڈ PEUGEOTمتعارف کراکرپاکستان کے آٹو موٹیومنظر نامے کو تبدیل کرنے کیلئے تیارہے۔ ہم PEUGEOTکے ساتھ شراکت داری کیلئے بہت پرجوش اور Stellantisکے ساتھ منسلک ہونے کے منتظرہیں جوکہ مستقبل کی نقل وحرکت پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ پاکستان اپنی 22کروڑ آباد ی کے ساتھ آٹو مینوفیکچررزکوایک بہترین موقع فراہم کرتاہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے ذریعے گاڑیوں کی مارکیٹ میں انقلاب لائے گی۔ ہمیں یقین ہے کہ اسٹیلنٹس(Stellantis) اپنے 14مشہورومعرو ف برانڈز کو ملک میں متعارف کرواکرپاکستان کی آٹوموٹیومارکیٹ میں انقلاب لے آئے گا۔ لکی موٹرز کو پاکستان میں ملٹی برانڈ ڈمینوفیکچرنگ اور ڈیلرز رکھنے والی پہلی کمپنی بننے پر فخرہے۔ ہمیں اس مہم جوئی کاآغاز کرتے ہوئے پاکستانی صارفین کیلئے بہترین گاڑیاں متعارف کرانے پر خوشی ہے۔انہوں نے بتایاکہ ہم بامعنی شراکت اور سرمایہ کاری بھی کررہے ہیں جو پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں معاون ثابت ہوگی۔

متعلقہ تحاریر