پی ٹی آئی نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، مسلم لیگ ن

ن لیگ سکھر کے رہنما چوہدری جاوید اقبال کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے سربراہ اپنی اقتدار کی کرسی بچانے کے لیے دوسروں پر بے ہودہ الزامات لگانے میں مصروف ہیں

مسلم لیگ (ن) سکھر کے سینئر رہنما چوہدری جاوید اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو عمران خان کے بیانات اور وہ خودی ہی اپنی حکومت کے تابوت میں آخری کیل کا کام سر انجام دے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار چودھری جاوید اقبال نے مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر امداد علی بلو کے ہمراہ پنوں عاقل میں آنے والے ضلعی صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی حکومت اور قیادت کو تحریک عدم اعتماد سے گھر بھیج کر ہی دم لینگے۔ عمران خان نے عوام کو رسوائی مہنگائی کے علاوہ  کچھ نہیں دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فواد چوہدری نے فوج کے خلاف سازش سے قوم کو آگاہ کردیا

عثمان بزدار کے متحرک ہوتے ہی ترین اور علیم گروپ میں پھوٹ پڑگئی

چوہدری جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ اپنی اقتدار کی کرسی بچانے کے لیے دوسروں پر بے ہودہ الزامات لگانے میں مصروف ہیں جبکہ مہنگائی ہے کہ ان سے رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔

رہنماوں نے مزید کہا کہ بجلی۔ گیس۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے ہورہا ہے،عوام کو ریلیف دینے کے بجائے تکلیف دینا شروع کر دی ھے۔تحریک انصاف کی حکومت کو عمران خان کے بیانات اور وہ خودی ہی اپنی حکومت کے تابوت میں آخری کیل کا کام سر انجام دے رہے ہیں۔

حکومت کو پی ڈی ایم کی قیادت اور تحریک عدم اعتماد سےگھر بھیج کر ہی دم لینگے۔ مہنگائی بے روزگاری معاشی بحران درست کرنے کی دعویدار نااہل سلیکٹڈ حکومت کو 3 سال ہو گئے ہیں لیکن ابتک نا تو ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوا اور ناہی مہنگائی کو کنٹرول کیا جاسکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب سلیکٹڈ حکومت کو جانا ہو گا، پی ٹی آئی نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے اور معیشت کا بھی بیڑہ غرق کر دیا ہے، عوام کی امیدیں میاں محمد نواز شریف اور انکی قیادت سے وابسطہ ہے۔

متعلقہ تحاریر