انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی اڑان، 180 روپے 7 پیسے پر بند

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ 168 پوائنٹس کمی کےساتھ 43 ہزار 807 پوائنٹس پر بند۔

انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 180 روپے سے اوپر بند ہوا جبکہ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں 168 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ملک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی اُڑان جاری ہے ،، انٹر بینک میں ڈالر مزید 63 پیسے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 180 روپے 7 پیسے پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

ایکنک اجلاس، کراچی سرکلر ریلوے اور تھر کینال پراجیکٹ منظور

آٹھ ماہ میں سوا 6 ارب ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد

کاروباری مارکیٹ کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال ڈالر کی قیمت 22 روپے 53 پیسے بڑھ چکی ہے ، جس کے باعث بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 2850 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ بڑھ گئے ،، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے اضافے سے 181 روپے کی ریکارڈ سطح پر فروخت ہوا۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری سرگرمیاں ماند رہیں، سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری کے بجائے شیئرز کی فروخت پر توجہ مرکوز رہی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے اختتام پر مارکیٹ 168 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار 807 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

متعلقہ تحاریر