عمران خان کی حکومت کے دن گنے جاچکے اب گھر جانا پڑے گا، ن لیگ سکھر

مسلم لیگ ن کے سندھ کے صدر کا کہنا ہے حکومت ریلیف فراہم کرنے کے بجائے آئے روز نت نئے مہنگائی کے ایٹم بم گرا کر عوام کی زندگی اجیرن کررہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے کہا ہے کہ نااہل عمران نیازی کی پالیسیز نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ( ن ) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کی ہدایت پر سکھر ڈویژن کا اہم اجلاس مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں اجلاس میں سکھر ڈویژن کے صدر امداد علی بلو ،سکھر ڈسٹرکٹ کے صدر  ، علی اصغر ملہن، حافظ شیر محمد الڑو ،محمد ڈنو لاکھو ،حفیظ شیخ، شیخ نظام جان سمیت دیگر عہدے داروں نے شرکت کی اجلاس میں 23مارچ کو اسلام آباد میں منعقدہ (پی ڈی ایم ) لانگ مارچ میں شرکت سمیت اسے کامیاب بنانے اور تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا اورلانگ مارچ میں بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

ایم کیو ایم وفد کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے اہم ملاقات

پی ٹی آئی نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، مسلم لیگ ن

شرکاء اجلاس کا کہنا تھا کہ نااہل عمران نیازی حکومت کے دن بیت گئے ہیں اب انہیں گھر جانے پڑیگا ، 23مارچ کو اسلام آباد میں لاکھوں عوام شرکت کر کے نااہل حکومت کو مسترد کر کے ظالم حکمرانوں کو واضع پیغام دیگی کہ ملک چلانے نااہل سیلکٹیڈ حکومت کا کام نہیں ہے۔

شرکاء اجلاس نے موجودہ حکومت کی عوام دشمن ناقص پالیسوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ملک میں پی ٹی آئی حکومت آئی ہے اس دن سے لیکر ابتک ملک میں مہنگائی کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہو ا ہے۔

شرکاء اجلاس کا کہنا تھا کہ عوام دو وقت کی روٹی کھانے کو ترس رہی ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے ، وفاقی محکموں کی نجکاری کی سازش کر کے ملازمیں کو بے روزگار کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک تباہی حال ہو چکا ہے ، غریب کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے ان پر آئے روز نت نئے مہنگائی کے ایٹم بم گرائے جا رہے ہیں انشاءاللہ ن لیگ کی قیادت عوامی مسائل کے حل کیلئے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی اور عوام کے حقوق حاصلات کیلئے ہر فورم پر لڑیگی اجلاس میں تنظیمی امور سمیت لانگ مارچ شرکت کے حوالے سے تیاریوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

متعلقہ تحاریر