میٹا نے خواتین کے تحفظ کیلیے دو نئے فیچرز متعارف کروا دیئے
پاکستان میں خواتین کو آن لائن ہراسانی سے بچانے کیلیے میٹا نے دو نئے اقدامات کیے ہیں، سیفٹی ایڈوائزری انگریزی اور اردو زبان میں جاری کردی گئی۔
انٹرنیٹ کی دنیا پر خواتین کے تحفظ کی پیش نظر میٹا نے پاکستان میں دو نئے اقدامات اٹھائے ہیں، میٹا فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور دیگر کمپنیز کی پیرنٹ کمپنی ہے۔
میٹا نے آن لائن سیفٹی گائڈ اور Stop NCII کے نام سے اقدامات لیے ہیں، StopNCII کے تحت بغیر رضامندی کے فحش تصاویر کو شیئر کرنے سے روکا جاسکے گا۔
یہ بھی پڑھیے
مالی بدعنوانی: ایف آئی اے نے نگہت داد کے خلاف انکوائری ٹیم تشکیل دے دی
ہتک عزت کیس، ایف آئی اے نے نادیہ خان کو بری کردیا
میٹا نے انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں حفاظتی ایڈوائزری جاری کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس کے ذریعے ڈیجیٹل فہم میں اضافہ کیا جاسکے گا۔
میٹا نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اس کے ذریعے صارفین میں آن لائن پلیٹ فارمز پر ذمہ دارانہ برتاؤ کو بھی بڑھاوا دیا جائے گا۔
اس طرح خواتین کو بغیر کسی خوف اور رکاوٹ کے آن لائن اسپیس پر اپنے خیالات کے اظہار اور لوگوں سے رابطے میں آسانی ہوگی۔
میٹا نے اعلان کیا ہے کہ خواتین کو جدید ڈیجیٹل دنیا کے چینلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کرنے کر لیے کمپنی نے سیفٹی گائیڈ جاری کی ہے۔
پاکستان میں کروڑوں افراد رابطے کے لیے میٹا پلیٹ فارمز استعمال کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گزشتہ سال سائبر کیسز پر رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ جرائم اور شکایات میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔