گلف نیوز کی رپورٹر ثناء جمال پر تنقید بختاور بھٹو کو مہنگی پڑ گئی
سوشل میڈیا صارفین نے سابق صدر کی صاحبزادی پر تنقید اور گلف نیوز کی نامہ نگار کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر شخص اپنی رائے میں آزاد ہے۔
قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے گلف نیوز کی نامہ نگار ثناء جمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد اصل میں پاکستان کے خلاف ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ثناء جمال نے لکھا ہے کہ "یہ وقت عمران خان بمقابلہ حزب اختلاف نہیں ہے۔ بلکہ یہ پاکستان بمقابلہ کرپٹ سیاسی خاندان ہیں۔”
یہ بھی پڑھیے
اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کرلیا
سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے گلف نیوز کی رپورٹر ثناء جمال پر طنز کرتے ہوئے جوابی ٹوئٹ میں لکھا کہ "ایک نام نہاد صحافی کی جانب سے اس طرح کھلے عام متعصبانہ ٹوئٹس پر گلف نیوز کو نوٹس لینا چاہیے۔”
Perhaps one should complain to @gulf_news on such openly biased tweets by a so called journalist. How dare you make allegations based on your blind fan girl assumptions? Only politician hiding from courts where money cannot be traced is Imran Khan & FYI peoples mandate > you. https://t.co/CkyGJ0wZPG
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) March 19, 2022
بختاور بھٹو زرداری نے مزید لکھا ہے کہ "آپ آنکھوں سے نابینا ہیں آپ کی ہمت کیسے ہوئی کہ مفروضوں کی بنیاد پر الزامات لگا سکتی ہیں؟
سابق صدر کی صاحبزادی کا کہنا ہے کہ "آپ کی معلومات کے لیے بتانا چاہتی ہوں کہ اپنے کرپشن کے پیسوں کا جواب نہ دینے کے لیے صرف ایک شخص عدالتوں سے چھپتا پھر رہا ہے اور وہ ہے عمران خان۔”
Itʼs not Imran Khan vs opposition at this point. Itʼs Pakistan vs corrupt political dynasties.
— Sana Jamal (@Sana_Jamal) March 19, 2022
سوشل میڈیا صارفین نے بختاور بھٹو زرداری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر شخص کا اپنا ایک اوپینین ہوتا ہے اور وہ اپنے اوپینین کا استعمال کہیں بھی کسی کے لیے بھی کرسکتا ہے ، اگر کوئی شخص کسی ادارے سے منسلک ہے تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ اپنی سوچ کر سمیٹ کر الماری میں بند کردے۔ ثناء جمال گلف نیوز کی کارکن بعد میں ہے پہلے وہ ایک جیتی جاگتی باشعور انسان ہے۔ اور آپ کسی بھی باشعور انسان کو سوچنے یا بولنے سے نہیں روک سکتے ۔
سوشل میڈیا صارفین نے مزید کہا ہے کہ ثناء جمال نے اپنے ٹوئٹ میں کسی کا نام نہیں لیا ہے ، کرپٹ سیاسی خاندان اور پاکستان کا ذکر کیا ہے ، اور اگر آپ کرپٹ نہیں ہیں تو پھر تو یہ آپ کا مسئلہ ہی نہیں کہ ثناء جمال نے کسی خاندان کو کرپٹ کہا ہے۔