بلال سعید اور آئمہ بیگ کے آنے والے نغمے کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل

گلوکار بلال سعید نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ "مجھے آپ سب کمنٹس کرکے بتائیں کہ آپ کو یہ (نغمہ) کیسا لگا ہے۔"

پب جی موبائل کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے معروف گلوکار بلال سعید نے آئمہ بیگ کے ساتھ اپنے والے نئے گانے کا کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جو تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بلال سعید اور آئمہ بیگ کو ڈانس کرتے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گلوکار شہزاد رائے نے اپنے بچپن کی خواہش مداحوں سے شیئر کردی

اداکارہ ارمینہ خان اور نادیہ حسین نے مذہبی رواداری کی مثال قائم کردی

16 سیکنڈ کے شیئر کیے گئے ویڈیو کے بول ہیں "گولی اکھیاں نا مارے کڑی ٹھا کر کے، گولی اکھیاں نا مارے کڑی ٹھا کر کے، گولی اکھیاں نا مارے ٹھا ٹھا کر کے۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bilal Saeed (@bilalsaeed_music)

ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں بلال سعید نے لکھا ہے کہ "پب جی موبائل کے لیے میرے نئے گانے کا ویڈیو کلپ حاضر خدمت ہے۔”

بلال سعید نے مزید لکھا ہے کہ "آپ لوگ مجھے اور آئمہ بیگ کو چار سال بعد پی جی موبائل کے دوبارہ اکٹھے دیکھیں گے۔”

گلوکار بلال سعید نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ "مجھے آپ سب کمنٹس کرکے بتائیں کہ آپ کو یہ (نغمہ) کیسا لگا ہے۔”

محمد انور شیخ نامی انسٹا صارف نے لکھا ہے کہ "مزہ ہی آگیا ہے۔”

بلال سعید کے گانے پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ملائکہ بھٹی نامی انسٹا صارف نے لکھا ہے کہ "واہ جی واہ کیا گولی ہے۔”

جانی نامی انسٹا صارف نےلکھا ہے کہ "گانوں کی لائن لگنے والی ہے۔”

متعلقہ تحاریر