بحرین، مصر اور یو اے ای کے وزرائے خارجہ اسرائیل کا دورہ کرینگے
اسرائیل میں دو روزہ اہم بین الاقوامی کانفرنس اتوار سے شروع ہوگی، عرب ممالک کے وزرائے خارجہ اینٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کریں گے۔
اسرائیل نے اہم بین الاقوامی سمٹ کا اعلان کردیا، اسرائیل سمیت 5 ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے، یہ تاریخی کانفرنس دو روز جاری رہے گی۔
بحرین، مراکش اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ امریکی خارجہ سیکرٹری اینٹونی بلنکن سے ملاقات کریں گے۔
یہ ملاقات اسرائیل میں ہوگی جہاں اینٹونی بلنکن سرکاری دورے پر آئیں گے، یہ بات اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں بتائی۔
یہ بھی پڑھیے
اسرائیل نے یوکرینی باشندوں کو شہریت دینے کا اعلان کردیا
اسرائیلی سپریم کورٹ میں پہلے مسلمان جج کی تقرری
وزارت خارجہ نے اس اہم کانفرنس کو ‘تاریخی سفارتی سمٹ’ سے تعبیر کیا ہے، یہ پہلا موقع ہوگا کہ مذکورہ ممالک کے وزرائے خارجہ ایک ساتھ ملاقات کریں گے۔
اماراتی وزیر خارجہ کی طرف سے اسرائیل کا یہ پہلا دورہ ہوگا، اس اجلاس کے انعقاد کیلیے اس وقت کوششیں شروع ہوئیں جب وزیراعظم نفتالی بینیٹ پچھلے ہفتے مصر اور یو اے ای کے سربراہان سے ملاقات کے بعد واپس لوٹے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے مصری صدر اور عرب امارات کے شیخ سے مصر کے شہر شرم الشیخ میں تاریخی ملاقات کی تھی۔