تحریک عدم اعتماد، صادق سنجرانی کی حکمت عملی کیا ہوگی؟

بلوچستان عوامی پارٹی نے حکومت کا ساتھ چھوڑ کر اپوزیشن کے ساتھ اتحاد کرلیا ہے، چیئرمین سینیٹ کی رائے اہمیت اختیار کرگئی ہے۔

حکومتی اتحادی بلوچستان عوامی پارٹی نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے، باپ پارٹی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد میں وہ وزیراعظم کے خلاف ووٹ دیں گے۔

اپوزیشن کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو زرداری، آصف زرداری، شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیے

قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش

تحریک عدم اعتماد، بی اے پی کا اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ

باپ پارٹی کے رہنما خالد مگسی نے پریس کانفرنس میں تحریک عدم اعتماد کے لیے اپوزیشن کی حمایت کا باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے۔

اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ جلد ہی شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان بنائیں گے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے گو کہ حکومت کا ساتھ چھوڑ کر اپوزیشن کی کشتی میں سوار ہونے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اصل چال چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ہوگی۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ صادق سنجرانی کو باپ پارٹی میں مرکزی رہنما کی حیثیت حاصل ہے۔

فی الحال باپ کسی کا بھی ساتھ دینے کا اعلان کرے لیکن دیکھنا ہوگا کہ کیا تحریک عدم اعتماد کے لیے ووٹنگ والے دن باپ کا ووٹ حکومت کے حق میں جاتا ہے یا حکومت کے خلاف؟

متعلقہ تحاریر