دوسرا ون ڈے : پاکستانی شاہین آسٹریلوی کینگروز سے پنجہ آزمائی کے لیے تیار
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ٹیم پاکستان کو اگلے 14 میچز میں 7 میں کامیابی حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے تین میچز پر مشتل ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 29 مارچ کو کھیلے گئے میچ میں ٹیم آسٹریلیا نے 88 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔ پاکستان کو کوالیفائنگ راؤنڈ سے بچنے کے لیے اپنے اگلے 14 میچز میں 7 میچز میں فتح حاصل کرنا لازم ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آج ٹیم آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے کے لیے لاہور قذافی اسٹیڈیم میں اترے گی۔ گرین شرٹس کو سیریز میں زندہ رہنے کے لیے آج کے میچ میں فتح لازمی حاصل کرنا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے
پہلا ون ڈے، آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستانی شاہینوں کو 88 رنز سے شکست
بابر اعظم ون ڈے میں تیز ترین 4000 رنز بنانے والے پہلے ایشین بن گئے
آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
اس سیریز میں میزبان ٹیم پاکستان نے ابھی تک کوئی میچ نہیں جیتا ہے۔ ٹیم آسٹریلیا نے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں ٹیم پاکستان کو شکست دی تھی جبکہ دو ٹیسٹ میچز ڈرا ہوئے تھے۔ آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز میں بھی فاتحانہ آغاز کردیا ہے۔
دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو جیتنا ضروری ہے۔ اس میچ میں شکست کا مطلب بیک ٹو بیک ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں شکست ہوگی۔ ٹیم پاکستان کے پاس ابھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کی یادیں تازہ ہیں۔
ون ڈے سیریز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا ایک حصہ ہے جس کے ساتھ پاکستان پوائنٹس ٹیبل میں آسٹریلیا سے بھی نیچے ہے۔ آسٹریلیا اس وقت ساتویں اور پاکستان دسویں نمبر پر ہے۔
ٹیم پاکستان کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بغیر کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلے جانے کے لیے اپنے اگلے 14 میچز میں سے 7 میچز جیتنا لازمی ہیں۔
ٹیم آسٹریلیا اور ٹیم پاکستان کا موازنہ
پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ابھی تک مجموعی طور پر 105 میچ کھیلے گئے ۔ ٹیم پاکستان نے 32 میچز میں فتح حاصل کی ہے جبکہ ٹیم آسٹریلیا نے 69 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ تین میچز بغیر کسے فیصلے کے ڈرا ہو گئے تھے۔
پاکستان میں کھیلے گئے 12 میچز میں سے 7 میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی جبکہ 4 میچز میں فتح ٹیم پاکستان کے قدم چومے تھے۔ ایک میچ کا فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔
دوسری جانب آسٹریلیا کی سرزمین پر کھیلے گئے 56 میچز میں سے 17 میں ٹیم پاکستان نے کامیابی حاصل کی جبکہ ٹیم آسٹریلیا نے 37 میچز میں ٹیم پاکستان شکست سے دوچار کیا۔ دو میچز بغیر فیصلے کے اختتام پذیر ہوئے۔









