ترکی کی تاریخی مسجد آیا صوفیہ میں 88 سال بعد نماز تراویح کی ادائیگی
سیاحت کے حوالے سے ترکی کے دارالحکومت استنبول کی سب سے مشہور جگہ سلطان احمد ، رمضان المبارک کی مناسبت سے سلطان احمد کی تاریخی مسجد آیا صوفیہ کے لیے ہفتے کی رات ایک بھی تاریخی رات تھی ، کیونکہ 88 سال کے طویل عرصے کے بعد یہاں نماز تراویح ادا کی گئیں۔
آیا صوفیہ کو 1934 میں اس وقت کی حکومت نے ایک میوزیم میں تبدیل کردیا تھا۔ 2020 میں طیب اردگان کی حکامت نے ایک طویل عرصے کے بعد یعنی 88 سال بعد دوبارہ آیا صوفیہ کو مسجد کی حیثیت دی۔ اب اس سال اس مسجد میں رمضان المبارک کی مناسبت سے متعدد تقریبات منعقد کرنے کے پروگرام تشکیل دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سیاست کا آغاز فنکشنل لیگ سے کیا آج بھی اس کے ساتھ ہوں، نصرت سحر عباسی
صحافی کا کسی پارٹی کا حصہ بننا بدقسمتی ہے، اینکر پرسن عاصمہ شیزاری
نیوز 360 کے نامہ نگار الیان الکریم نے تاریخی مسجد آیا صوفیہ کا دورہ کیا اور یہاں پر آئے ہوئے سیاحوں سے گفتگو کی۔
نیوز 360 کے نامہ نگار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایک جوڑے نے بتایا کہ وہ اس تاریخی مسجد کو دیکھنے کے لیے اٹلی سے آئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں یہاں آکر بہت اچھا لگ رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا ہم یہاں آکر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔ یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں ، ماحول بہت اچھا ہے۔
ان کا کہنا تھا ہم یہاں پہلی مرتبہ آئے ہیں اس لیے ہمیں ہر چیز نئی دکھائی دے رہی ہے۔ ہم بہت زیادہ انجوائے کررہے ہیں۔
محمد عاکف نامی ایک نمازی نے نیوز 360 کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مجھے ایک عرصے کے بعد آیا صوفیہ مسجد میں نماز تراویح پڑھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے ۔ لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد نماز تراویح کے لیے یہاں جمع ہوئی ہے ہم سب بہت خوش ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں محمد عاکف نے بتایا کہ میرا تعلق ترکی ہی سے ہے۔
نیوز 360 کے نامہ نگار نے ترکی کی تاریخی مسجد آیا صوفیہ میں آئے ہوئے کئی دیگر نمازیوں اور سیاحوں سے گفتگو کی۔ مزید دیکھتے ہیں اس ویڈیو میں۔









