پاکستان سے تعاون جاری رہے گا، قرضہ معطل نہیں ہوگا، آئی ایم ایف
عالمی مالیاتی ادارے نے بیان میں کہا کہ نئی حکومت قائم ہوتے ہی معاشی استحکام کے فروغ کیلیے پالیسی مرتب کرنے پر کام کریں گے۔

پاکستان کی مدد کرتے رہیں گے، نئی حکومت قائم ہونے کے بعد تعلقات کو مزید بہتر بنائیں گے، عالمی مالیاتی ادارے کی طرف سے بیان جاری۔
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارہ پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیے
پی ٹی آئی حکومت کا ساڑھے تین سالہ دور حکومت اور معاشی چیلنجز
ورلڈ بینک نے پاکستان کیلیے 43 کروڑ ڈالر کا نیا قرضہ منظور کرلیا
بیان کے مطابق جیسے ہی نئی حکومت قائم ہوگی آئی ایم ایف اس کے ساتھ میکرو اکنامک استحکام کے فروغ کے لیے پالیسی مرتب کرنے پر کام کریں گے۔
آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ تھا کہ پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام میں کوئی تعطل نہیں ہوگا۔
ادارے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نئی حکومت کی ترجیحات اور اصلاحات کے مطابق تعاون کریں گے۔
آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ نئی حکومت کے ساتھ بات چیت کے بعد پروگرام تشکیل دیا جائے گا۔
یہ بیان آئی ایم ایف کی طرف سے اس وقت جاری کیا کہ جب مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن کی دیگر پارٹیوں کی جانب سے یہ پراپیگنڈا کیا جا رہا تھا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد آئی ایم ایف پاکستان کے قرضے کی قسط روک لے گا۔
آئی ایم ایف نے وضاحت کرتے ہوئے واضح کردیا کہ اس کا نئی حکومت کے ساتھ بھی تعاون جاری رہے گا۔









