حساس ادارے کی کارروائی، ایاز موتی والا اور سہولت کار گرفتار
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق دوران تفتیش ایاز موتی والا نے انکشاف کیا کہ اس نے بلڈرز حضرات سے بھتے کی مد میں جو رقم وصول کی ہے اس کی مالیت 22 کروڑ 44 لاکھ روپے ہے۔

سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان میں ملوث ہائی پروفائل ملزم ایاز موتی والا اور اس کے سہولت کار سلیمان نامی شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملزم ایاز موتی والا نے کراچی شہر کے بلڈروں سے انہیں بلیک میل کرکہ کروڑوں روپے بھتہ وصول کیا۔ ایاز موتی والا نے کراچی شہر کے 40 سے زائد بلڈروں سے بھتہ وصول کیا۔
یہ بھی پڑھیے
توہین مذہب کا الزام، تین خواتین نے معلمہ کو قتل کردیا
ایف بی آر کوئٹہ کی کارروائی، اسمگل شدہ سامان کے 11 کنٹینرز ضبط
سندھ رینجرز کی پریس ریلیز کے مطابق سیلمان نامی شخص رینٹ فری اور ہیرٹیج عمارتوں کی نشاندھی کرتا تھا اور انکے نام پتے و فون نمبر ایاز موتی والا کو فراہم کرتا تھا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق دوران تفتیش ایاز موتی والا نے انکشاف کیا کہ اس نے بلڈرز حضرات سے بھتے کی مد میں جو رقم وصول کی ہے اس کی مالیت 22 کروڑ 44 لاکھ روپے ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ایاز موتی والا کو ڈیفینس سے انکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ دوران گرفتاری ایاز موتی والا کے سیکورٹی گارڈز جو کہ جرم میں شامل تھے کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا۔ ایاز موتی والا کی گاڑی ویگو بھی تحویل میں لے لی گی۔
پریس ریلیز کے مطابق 40 سے زائد بلڈرز حضرات نے ایاز موتی والا کو بھتہ دینے کی تصدیق کی ، جن کے بیانات قلمبند کیے گے۔ ایاز موتی والا بھتہ خور کو بلڈرز حضرات کی مدعیت میں درج ایف آئی آرز پر گرفتار کیا گیا۔









