فرح خان سے متعلق سوال پر فواد چوہدری صحافیوں سے سینگ پھنسا بیٹھے

سپریم کورٹ کے باہر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سے تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد صحافیوں نے ان سے میڈیا کی گفتگو کا بائیکاٹ کر دیا۔

تلخ کلامی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور فواد چوہدری ، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی گاؤں کو  25 ملین روپے سے ماڈل ولیج بنانے والا امریکی جوڑا

ملیحہ ہاشمی نے خود پر حملہ آور شخص کی شناخت کرلی

صحافی مطیع اللہ جان نے اس موقع پر سوال کیا کہ فرخ خان کے حوالے سے کیا کہیں گے۔؟ جس پر فواد چوہدری نے صافی پر الزام لگایا کہ تم کرائے کے صحافی ہو۔ جس پر دونوں جانب سے تلخ جملوں کا تبادلہ شروع ہو گیا۔

صحافیوں کی جانب سے اس صورتِ حال کے خلاف سخت احتجاج کیا گیا اور فواد چوہدری سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا۔فواد چوہدری نے صحافیوں سے تلخ کلامی پر معذرت کرنے سے انکارکر دیا۔

اس موقع پر دیگر صحافیوں کی جانب سے صلح کرانے کی کوشش کی گئی۔ تاہم فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو جاری رکھی جس پر صحافی مطیع اللہ جان نے نیوز چینلز کے مائک ڈائس سے ہٹا دیے۔

متعلقہ تحاریر