وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کرانے کیلیے حمزہ شہباز کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور آئی پنجاب پولیس اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہے،عدالت جلد حکم  جارے اور انتخاب ممکن بنائے، حمزہ شہباز کا موقف

مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کرانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز  نے اس ضمن میں لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی جس میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چیف جسٹس اور ساتھی ججز کا تاریخی فیصلے کے ذریعے ناقدین کو سرپرائز

ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس ، تحریک انصاف کو سپریم کورٹ میں زبردست شکست

درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا ہےکہ پنجاب میں وززیراعلیٰ کا  عہدہ خالی ہے اس پرجلد از جلد الیکشن کرائے جائیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ سیکرٹری اسمبلی اور انتظامی افسران پرویز الٰہی کے غیر قانونی احکامات مان رہے ہیں اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے بلا جواز تاخیر  کی جارہی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا  ہےکہ جب تک وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب نہ ہو تب تک آئین کے آرٹیکل130 کے تحت اسمبلی کا اجلاس ملتوی نہیں کیا جاسکتا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکراور آئی پنجاب پولیس اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہے ہیں لہٰذا عدالت جلد حکم  جارے اور انتخاب ممکن بنائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ لے جانے کا حکم دیا تھا ۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نے ریمارکس دیے ہیں کہ قومی اسمبلی کے کیس سے توجہ نہیں ہٹانا چاہتے، پنجاب کے حوالے سے کوئی حکم نہیں دیں گے،پنجاب کا معاملہ ہائیکورٹ میں لیکر جائیں۔

متعلقہ تحاریر