اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کا گودام پر چھاپہ، 48400 گندم کی بوریاں برآمد

زریاب ساجد کمبوہ کا کہنا ہے ذخیرہ اندوز اپنے منافع کے لیے چیزیں اسٹاک کر کے مارکیٹ میں کساد بازاری کا باعث بنتے ، ایسے ناسوروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ زریاب ساجد کمبوہ کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی، 48  ہزار 400 سو گندم کی بوریاں سرکاری تحویل میں لے لیں۔

اسسٹنٹ کمشنر زریاب ساجد کمبوہ کی ٹیم نے مختلف اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے گندم کی بڑی تعداد میں ذخیرہ کی گئی بوریاں برآمد کر کے سرکاری طور پر قبضہ میں لے لیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

تحریک انصاف کی حکومت جاتے ہی ن لیگ کے گلو بٹ آزاد ہوگئے

ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیش رفت،جام برادران کے نام چالان سے خارج

ذخیرہ کی گئی گندم کی بوریوں کی تعداد 48 ہزار 4 سو ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ باردانہ کی تقسیم کا عمل شفاف طریقہ سے جاری ہے اور ایسے عناصر جو گندم ذخیرہ اندوزی میں ملوث پائے گیے ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوز اپنے منافع کے لیے چیزیں اسٹاک کر کے مارکیٹ میں کساد بازاری کا باعث بنتے اور اس طرح مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے ، جس سے عام آدمی کی قوت خرید پر بہت برا اثر پڑتا ہے،  اور غربت میں اضافے کے ساتھ ساتھ معاشرتی بگاڑ کا باعث بھی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر زریاب ساجد کمبوہ کا کہنا تھا کہ عوام کو چاہیے کہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف ہمارا ساتھ دیں اور ہمیں انکے متعلق اطلاع دیں ہم فوری کارروائی کر کے ان غریب دشمنوں کو قانون کے کئہرے میں لائیں گے۔

متعلقہ تحاریر