عمران خان کی اپیل، دنیا بھر سے چندہ دینے والوں کی قطاریں لگ گئیں

ویب سائٹ نے کہا ہے ہمارے پاس بے تحاشہ رش ہے عطیہ دینےوالوں کی بڑی تعداد نے لاگ ان کیا ہے جس کے باعث سرور ڈاؤن ہوگیا ہے

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  کی جانب سے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں سے فنڈز جمع کرنے کیلئے تیار کردہ ویب سائٹ نامنظور ڈاٹ کام پرعطیہ دینے والوں کا ہجوم لگ گیا۔

گذشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان  کی جانب سے سمندرپار پاکستانیوں کیلئے ویڈیو پیغام جاری کیا۔ ویڈیو پیغام میں عمران خان نے بتایا کہ ہم نے’نامنظور ڈاٹ کام ‘کی ایک ویب سائٹ بنائی ہے ویب سائٹ کا مقصد ہے اوورسیزپاکستانیوں سےفنڈجمع کرنا ہے  اس کے لئے باقاعدہ اب ہم مہم میں جا رہے ہیں۔

ڈاٹ کام نامنظور

یہ بھی پڑھیے

شوبز شخصیات تاحال عمران خان کی حمایت میں کمربستہ

ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس کے دوران بھی عمران خان موقف پر ڈٹے رہے

 چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بیرونی سازش کےتحت حکومت تبدیلی کی سازش رچائی گئی کرپٹ ترین لوگوں کو پاکستان پرمسلط کیا گیا ہے ایسےلوگوں کو مسلط کرنا 22 کروڑ لوگوں کی توہین ہے ایسےلوگوں کیخلاف قوم میں نکل رہاہوں اپنی قوم کو جگا رہا ہوں۔

 عمران خان نے کہا کہ ہم اس امریکی سازش کے خلاف ملک گیر مہم چلارہے ہیں مہم کیلئے فنڈز کی ضرورت ہے، انھوں نےعوام سے اپیل  کرتے ہوئے کہا کہ بھرپور طریقے سے اس مہم میں شرکت کریں یہ ہےپاکستان کی حقیقی آزادی کی مہم!

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اس اپیل کے بعد سے  ویب سائٹ پر عطیہ دینےوالوں  کی اتنی بڑی تعداد ظاہرہوئی کہ رش کے باعث ویب سائٹ کا لنک ڈاؤن ہوگیا ، ویب سائٹ کی جانب سے عطیہ دینے والوں سے معذرت کی گئی اور انتظار کا کہا گیا۔

ویب سائٹ کی جانب سے کہا گیا کہ ہمارے پاس بے تحاشہ رش ہوگیا ہے عطیہ دینےوالوں کی بڑی تعداد لاگ ان کیا ہے جس کے باعث سرور ڈاؤن  ہوگیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر