ترکی میں رمضان المبارک مذہبی اور روایتی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے

ترکی میں رمضان المبارک کے نزدیک آنے پر حکومتی اور تنظیمی سطح پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے۔

دنیا بھر کے تقریباً تمام ممالک میں رمضان المبارک جہاں مذہبی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے وہیں اس ملک کی روایات اور ثقافت کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے۔ ترکی میں رمضان مذہبی اور روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

رمضان کی آمد سے قبل ہی حکومتی سطح پر اعلان کردیا جاتا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں قطعی طور پر اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ تاجر برادری اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا اور کمیٹیوں کی سطح پر اس کی مانیٹرنگ بھی کی جاتی ہے۔ مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ وافر مقدار میں دستیاب ہوتی ہیں ، ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی کا کوئی تصور نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ترکی کی روایت پسند فیملیز کو خواتین کا ڈانس کرنا پسند نہیں ، ڈانس ٹیچر برفین

ترکی کی تاریخی مسجد آیا صوفیہ میں 88 سال بعد نماز تراویح کی ادائیگی

رمضان کا تیسرا عشرہ شروع ہو گیا ہے ۔ نیوز 360 کے نامہ نگار الیان الکریم ترکی کے شہر استبول کے ایک ساحلی علاقے مالتے میں موجود ہیں جہاں سے انہوں نے نیوز 360 کے ناظرین کے لیے ایک رپورٹ تیار کرکے بھیجی ہے جس میں دیکھنے والوں کے لیے بہت اچھے ایکسپیریئنس بھی موجود ہیں۔

نیوز 360 کے نامہ نگار کے مطابق رمضان کے دنوں میں یہاں پر لوگوں کی بڑی تعداد پکنک منانے کے لیے آتے ہیں۔ ساحلی علاقے مالتے میں لوگ جوق در جوق آتے ہیں ۔ یہاں پر لوگ ایک دوسری کی ایکٹیویٹی میں دخل اندازی نہیں کرتے ہیں ، یہاں پر لوگ سحری تک پکنک میں مشغول رہتے ہیں۔

لوگوں کی انٹرٹینمنٹ کے لیے بلدیاتی حکومت کی طرف سے فیسٹیول کا انعقاد کیا جاتا ہے ، جہاں پر گانے ، شاپنگ اور کھانا سب کو ملتا ہے۔ رمضان میں عمومی طور پر ایک خاص مذہبی سے ماحول میں سب رنگ جاتے ہیں مگر یہاں ناچ گانا اور خوشی کا ماحول ہوتا ہے ، لوگ انجوائے کرتے ہیں۔ کھانا بھی بہت اچھا ملتا ہے جسے لوگ خوب مزے لے لے کر کھاتے ہیں۔

یہاں پر لوگ میوزک پر جھومتے ہیں موج مستی کرتے ہیں مگر کوئی کسی کی پرائیویسی میں مخل نہیں ہوتا ہے ، ترکی میں لوگوں کو کتاب نویسی کا بہت شوق ہے ، لوگ آپ کو جگہ جگہ کتابیں پڑھتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

متعلقہ تحاریر