ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 44 بلین ڈالر میں خریدنے کا معاہدہ کرلیا

ایلون مسک کی جانب سے خریداری کی پیشکش کے بعد شیئر ہولڈرز نے آخر کار ٹوئٹر کو ٹیسلا کے سی ای او کو بیچ دیا۔

نیویارک: دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے پیر کے روز ٹوئٹر کو 44 بلین ڈالر میں خریدنے کا معاہدہ کیا، ٹوئٹر کو کرہ ارض کے سب سے زیادہ بااثر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے جس کا کنٹرول اب الون مسک کے ہاتھ میں ہوگا۔

ٹوئٹر کا کنٹرول کا سنبھالنے کے بعد نئے مالک ایلون مسک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "اب کسی شخص کا ٹوئٹر ہینڈل فری اسپیچ کے معاملے پر بند نہیں کیا جائے گا ، تمام صارفین کو کسی بھی ایشو پر آواز اٹھانے کی مکمل آزادی ہو گی۔ تقریر کی آزادی جمہوریت کی بنیاد ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سلوواکیہ کی کمپنی نے اڑنے والی ٹیکسی بنالی

نام کمانا ہے تو بڑا کام چھوڑیں، ناسا سے رابطہ کریں

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ” ٹویٹر ایک ڈیجیٹل ٹاؤن اسکوائر ہے جہاں انسانیت کے مستقبل کے لیے اہم معاملات پر بحث ہوگی۔”

واضح رہے کہ ایلون مسک نے دو ہفتے قبل سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ ٹوئٹر کو مکمل طور پر خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

معاہدے کے مطابق ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کی اونرشپ خریدی ہے اس طرح انہوں نے فی شیئر 54.20 ڈالر ادائیگی کی ہے۔

اس معاہدے کی تکمیل سے ایلون مسک ٹوئٹر کے واحد شیئر ہولڈر بن گئے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اب تک کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کو خریدنے کا سب سے بڑا سودا ہے۔ واضح رہے کہ ابتدائی طور پر ٹوئٹر کی انتظامیہ نے الون مسک کی پیش کش کو ٹھکرا دیا تھا۔

ایلون مسک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ٹوئٹر کو فیچرز کو مزید بہتر بنائیں گے ، صارفین کے اعتماد بڑھانے کے لیے الگورتھم کے اوپن سورس کو بڑھائیں گے۔

ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ ٹوئٹر خرید تو لی ہے تاہم ابھی تک کمپنی کے نئے سی ای او کون ہوں ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ ابھی تک بھارتی نژاد پراگ اگروال ٹوئٹر کو دیکھ رہے ہیں۔

پراگ اگروال نے یہ عہدہ گذشتہ سال اس وقت سنبھالا تھا جب ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر انتظامیہ کے ساتھ معاہدے کرتے ہوئے تفصیلات میں یہ بھی لکھا تھا کہ انہیں موجودہ انتظامیہ پر اعتماد نہیں ہے۔

ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جن کی دولت کی مجموعی مالیت 237.6 ارب ڈالر ہے۔ وہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اورایرو سپیس کمپنی اسپیس ایکس کے مالک ہیں۔

دوسری جانب ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایلون مسک ایک قابل انسان ہیں میں سمجھتا ہوں کہ وہ ٹوئٹر کو بہتر سے طریقے سے ہینڈل کریں گے۔

متعلقہ تحاریر