مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی ظلم و بربریت جاری، 26 کشمیری شہید

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے اپریل کے مہینے میں 26 کشمیریوں کی جان لی، حرست رہنما مشتاق الاسلام اور صمد انقلابی گرفتار۔

بھارتی فوج نے اپریل کے مہینے میں 26 کشمیریوں کو شہید کر دیا، مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی کارروائیوں میں 26 کشمیریوں کی جان لے لی۔

کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق اپریل میں بھارتی پولیس اور نیم فوجی دستوں نے پرامن مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 7 کشمیری زخمی ہوئے۔

گزشتہ ماہ بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس اور نیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی نے 109 شہریوں بشمول حریت رہنما مشتاق الاسلام، عبدالصمد انقلابی، سیاسی کارکنوں، نوجوانوں اور طلبہ کو گرفتار کیا۔

گرفتار کیے جانے والے افراد پر کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کیے گئے جس میں غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کا قانون اور پبلک سیفٹی ایکٹ شامل ہیں۔

بھارتی اہلکاروں نے ایک خاتون سے بدتمیزی کی اور انہیں ہراساں کیا جبکہ ایک درجن گھروں کو تباہ کر دیا۔

ایک مہینے کے دوران 143 سرچ آپریشنز کے دوران یہ کارروائیاں کی گئیں۔

رواں سال مارچ کے مہینے میں بھارتی فوج نے 16 کشمیریوں کو شہید کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ تحاریر