سید نور اپنی فلم کو ملٹی پلیکس سینما میں جگہ نہ ملنے پر افسردہ

معروف ڈائریکٹر کا کہنا ہے پاکستان میں سنگل اسکرین سینما گھروں کو دوبارہ کھولنے کےلیے سینما انتظامیہ اور پروڈیوسرز کے مل کر کمیٹی بنا رہا ہوں۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار اور فلم ساز سید نور ملٹی پلیکس سنیما مالکان کے رویے پر افسردہ ہیں جنہوں نے ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی پنجابی فلم "تیرے باجرے دی راکھی” کو نظر انداز کر دیا۔

پروڈیوسر صفدر ملک اور اداکار افتخار ٹھاکر کی میڈیا کمپنی سے گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کار سید نور کا کہنا تھا کہ کہ ان کی فلم زبان کے بارے میں نہیں بلکہ کہانی کے حوالے سے بہترین تھی ۔

یہ بھی پڑھیے

برطانوی ڈپٹی چیف آف مشن مارٹن ڈاسن فلم” دم مستم“ کے معترف

مس مارویل 16 جون کو پاکستان میں ریلیز ہوگی

انہوں نے کہا کہ انہیں ملٹی پلیکس سینما انتظامیہ اور مالکان سے کوئی شکایت نہیں ہے، لیکن وہ ملٹی پلیکس میں اپنی فلم کی نمائش کے لیے جگہ نہ ملنے پر افسردہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کے ساتھ مشاورت سے وہ پاکستان میں سنگل اسکرین سینما گھروں کو دوبارہ کھولنے اور اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ایک کمیٹی بنانے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عیدالفطر پر "تیرے باجرے دی راکھی” کے علاوہ چار مزید فلمیں ریلیز کی گئی تھی جنہیں پاکستانی شائقین کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔ دیگر چار فلموں میں "دم مستم” ، "پردے میں رہنے دو” ، گھبرانا منع ہے” اور "چکر” شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر