الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا

ای سی پی کے مطابق انتخابات 26 جون کو ہوں گے۔ پولنگ کے اوقات صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے جبکہ نتائج کا اعلان 30 جون کو کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا، پہلے مرحلے کے انتخابات 26 جون کو ہوں گے۔

ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص ڈویژن کے 14 اضلاع میں انتخابات 26 جون کو ہونے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سارے سندھ میں میٹرک کے پرچے آؤٹ ، کھلے عام نقل کلچر کا راج

این ای ڈی یونیورسٹی، کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے تحت انٹرنیشنل کانفرنس

ای سی پی کے مطابق پولنگ کے اوقات کار صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے جبکہ نتائج کا اعلان 30 جون کو کیا جائے گا۔

انتخابات کا شیڈول درج ذیل ہو گا

28 اپریل – ریٹرننگ افسران (آر او) کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کو پبلک نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

10-13 مئی — امیدواروں کی طرف سے آر اوز کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔

14 مئی – نامزد امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کی جائے گی۔

16-18 مئی— آر اوز کے ذریعے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

19-21 مئی — آر اوز کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔

23-25 ​​مئی — اپیل اتھارٹی کی طرف سے اپیلوں کا فیصلہ کیا جائےگا۔

26 مئی – امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی۔

27 مئی – دستبرداری اور نظرثانی شدہ امیدواروں کی فہرست کی اشاعت کی آخری تاریخ ہے۔

28 مئی – انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو نشانات کی الاٹمنٹ کی جائے گی۔

26 جون – پولنگ کا دن

30 جون – نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

ای سی پی نے ایگزیکٹو حکام کو ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرنے یا کسی مخصوص امیدوار کے حق میں انتخابی مہم اور اثر انداز ہونے اور ریاستی وسائل استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ’’اگر کوئی سرکاری ملازمت میں موجود شخص انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کے لیے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرے گا تو اس کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘‘

مزید برآں، الیکشن کمیشن نے سرکاری افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے اور چھٹیوں پر جانے کے لیے پہلے الیکشن کمیشن سے پیش اجازت لینا پڑے گی۔

متعلقہ تحاریر