وفاق نے تمام لگژری آئٹمز اور گاڑیوں کی امپورٹ پر مکمل پابندی عائد کردی
ماہرین معاشیات کا کہنا ہے وفاقی حکومت کے اس اقدام سے معیشت میں بہتری آئی گی کیونکہ اس طرح ڈالر کی طلب میں کمی آئی گی اور روپیہ مضبوط ہوگا۔
وفاقی حکومت نے تمام لگژری آئٹمز اور گاڑیوں کی امپورٹ پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے ملکی وسائل پر انحصار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں ان آئٹمز کی لسٹ کا اعلان کیا جن پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر لوکل انڈسٹری کو فروغ دے کر روزگار کا انتظام کیا جارہا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے چار سال میں قرضہ 43 ہزار ارب روپے کر دیا گیا یے۔
یہ بھی پڑھیے
نصف قومی اسمبلی انتخابی اصلاحات کرے گی
اتحادی حکومت کے دور میں مخالف صحافتی کیمپ زیر عتاب
ان کا کہنا تھا کہ حکومت جوتوں اور ڈیکوریشن پیسز پر پابندی لگا دی گئی ہے، قالین اور سینیٹری ویئر پر مکمل طور پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
مریم اورنگزیب کے اعلان کے مطابق فرنیچر اور میک اپ آئیٹمز پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ جیمز اور جیولری کی درآمد پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے، لیدر، چاکلیٹ اور جوسز سگریٹ کی درآمد پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشی ایمرجنسی کی بنیاد پر درآمدات پر پابندی لگائی گئی ہے، ملک میں سابقہ حکومت نے ایک اینٹ نہیں لگائی، اس سے ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے۔
مریم اورنگزیب کے مطابق بڑی گاڑیوں کی امپورٹ پر مکمل پابندی ہوگی۔ برآمدی موبائل پر مکمل پابندی، کراکری پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ امپورٹڈ شوز، لائٹننگ، ڈیکوریشن، فروٹ، گوشت کی درآمد پر مکمل پابندی لگائی جا رہی ہے۔ فش اور فروزن فوڈ، کارپٹ، ٹشو پیپرز درآمد پر پابندی لگادی گئی ہے۔
مریم اورنگزیب کے مطابق بیکری کے امپورٹڈ سامان پر پابندی لگادی گئی ہے، باتھ روم کے سامان اور ٹائلز پر پابندی لگادی گئی ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک کے اندر ابھی ایمرجنسی صورتحال ہے، عوام کو موجودہ صورتحال میں قربانی دینا پڑے گی۔4ہفتے کی حکومت سے سوال کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔۔
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس حکومت کے اہم فیصلوں سے عوام کو آگاہ کردیا۔
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تاریخی میٹنگ کی، جس میں معاشی پلان وضع کیا گیا، چار سال میں ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا حکومت نے معاشی پلان بنا لیا ہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارغیرضروری لگژری آئٹمز کی امپورٹ پر مکمل پابندی لگائی جارہی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جب 2018ء میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت گئی تو ڈالر کی قیمت 115 روپے تھی۔ سازشی کنٹینر پر کھڑے ہو کر چار ہفتوں کی حکومت سے سوال کرتے ہیں انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے اور تھوڑی بھی شرم کرنی چاہئے کہ ڈالر 189 پر ان کے دور حکومت میں گیا غیر ملکی ذخائر کی بدحالی ان کے دور میں ہوئی۔۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح درآمدات پر انحصار کم کرنا ہے اور برآمدات پر مبنی اکنامک پالیسی متعارف کرانا ہے اس سے مقامی صنعت ترقی کرے گی، ملک کے اندر مقامی صنعتوں کے فروغ سے لوگوں کو روزگار میسر آئے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نوے دن میں جو کرپشن ختم کرنے والوں نے کرپشن کے ذریعے پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ کیا کارٹلز اور مافیاز نے چار سال پاکستان کے عوام کو لوٹا جتنے وزراء اور مشیر امپورٹ ہو کر آئے تھے آج سب ایکسپورٹ ہو کر پاکستان سے باہر چلے گئے ہیں۔
ماہرین معاشیات کے مطابق حکومت کا یہ فیصلہ اچھا ہے اس سے ڈالر کی طلب میں کمی ہوگی۔