عمران خان ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
انہوں نے کہا کہ عمران خان غاصبانہ قبضے کا بیانیہ سامنے لاکر ملک میں زہر گھول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والا عمران خان نیازی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ملک میں خانہ جنگی کی آگ بھڑکانا چاہتے تھے لیکن پاکستانی عوام انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے اور انہیں گریبان سے پکڑیں گے۔
اتوار کو لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں تباہی لانے والے عمران خان نیازی کو قوم معاف نہیں کرے گی۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کردیا
پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ملتوی، اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے نئے پاکستان کے بیانیے نے پاکستانی معاشرے کو تباہ کر دیا ہے اور ہر کوئی ان کے نازیبا الفاظ پر شرمندہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کے بلند بانگ دعوے کرنے والوں نے پرانا پاکستان بھی تباہ کر دیا ہے۔ عمران نیازی نے اپنے 3.5 سالہ دور میں عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران نیازی ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دینے کی بجائے اپنے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بھیجنے میں مصروف رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 50 لاکھ گھر بنانے اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کے جھوٹے وعدے کیے گئے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد قائداعظم محمد علی جناح اور لاکھوں لوگوں نے رکھی جنہوں نے 1947 میں بھارت سے ہجرت کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان رہے گا اور ترقی کرے گا۔ انشاء اللہ جمہوریت قائم رہے گی اور ملک ترقی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان غاصبانہ قبضے کا بیانیہ سامنے لاکر ملک میں زہر گھول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والا عمران خان نیازی ہے۔