پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم، نوٹی فیکیشن جاری

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں 20 جنرل نشستوں پر منتخب ارکان، 3 خواتین نشست اور 2 اقلیتی نشست کے ارکان کو ڈی سیٹ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 25 منحرف ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان جہنوں نے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ کا ووٹ دیا تھا ان کو ڈی سیٹ کردیا اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

شیریں مزاری کی گرفتاری، اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا

آرمی چیف اور ترک وزیر دفاع کا علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال

تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کی رکنیت ختم کرنے کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے ریفرنس پر ارکان کو ڈی سیٹ کیا۔

PTI, 25 deviant members, unsubscribed, notification
news 360

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں 20 جنرل نشستوں پر منتخب ارکان، 3 خواتین نشست اور 2 اقلیتی نشست کے ارکان کو ڈی سیٹ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی سیٹ ہونے والوں میں صغیر احمد، ملک غلام رسول ، سعید اکبر اجمل، عبدالعلیم خان، نذیر چوہان، محمد امین ذوالقرنین، ملک نعمان لنگڑیال، سلمان نعیم، زوار وڑائچ، نذیر احمد خان، فدا حسین، زہرہ بتول، محمد طاہر، عائشہ نواز، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل ،عظمیٰ کاردار، ملک اسد علی، اعجاز مسیح ، سبطین رضا، محسن عطا کھوسہ،خالد محمود، مہر محمد اسلم، فیصل حیات شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے 20 مئی کو منحرف ارکان کو آرٹیکل 63 اے کے تحت ڈی سیٹ کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے سنایا تھا ، الیکشن کمیشن کے تمام ارکان نے فیصلہ اتفاق رائے سے کیا۔

متعلقہ تحاریر