پاکستانی بیڈمنٹن اور ٹینس اسٹارز کی ٹورنامنٹس میں کامیابیاں
بیڈمنٹن اسٹار ماحور شہزاد ’پولش انٹرنیشنل بیڈمنٹن‘ اور اعصام الحق ’میامی اوپن 2021‘ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔
پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور بیڈمنٹن اسٹار ماحور شہزاد نے اپنے اپنے ٹورنامنٹس کے اگلے مرحلوں میں جگہ بنا لی ہے۔
بیڈمنٹن اسٹار ماحور شہزاد پولینڈ میں ہونے والے ’پولش انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ‘ میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں جبکہ ٹینس کے بین الاقوامی مقابلے ’میامی اوپن 2021‘ میں ٹینس کے کھلاڑی اعصام الحق قریشی پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔
پولینڈ میں ہونے والے ’پولش بیڈمنٹن انٹرنیشنل ٹورنامنٹ‘ میں پاکستان کی بیڈمنٹن کی نمبر ایک کھلاڑی ماحور شہزاد نے اپنے پہلے میچ میں سربیئن کھلاڑی کو شکست دے دی ہے۔
اپنی کامیابی کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے ماحور شہزاد نے پیغام میں لکھا ہے کہ ’الحمداللہ میں نے پولش انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں اپنی سربیئن حریف سارہ لانسر کو تین سیٹس کے مقابلوں میں 21-15، 17-21 اور 21-8 سے شکست دے دی ہے۔‘
Alhumdulillah, won my first match against Sara Loncar of Serbia in three sets with a score of 21-15, 17-21 and 21-8 at the Polish International Badminton Tournament 2021.#Nationalbadmintonchampion🇵🇰#mahoorshahzad#PolishOpen2021🇵🇱 pic.twitter.com/yXl7rtKTiE
— Mahoor Shahzad (@OfficialMahoor) March 26, 2021
دوسری جانب ٹینس کے کھلاڑی اعصام الحق نے ’میامی اوپن ٹورنامنٹ‘ کے پہلے میچ میں اپنی کامیابی کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اللہ کا شکر ہے کہ ہماری جوڑی نے سابق نمبر ایک کھلاڑی اور گرینڈ سلیم کے فاتح کو تین اسٹیٹس سیٹس کے مقابلوں میں شکست دے دی ہے۔ اب ہماری نظریں اتوار کے روز ہونے والے میچ پر ہیں۔‘
یہ بھی پڑھیے
خیبرپختونخوا کے 14 سالہ نعمان محسود نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا
Alhamdulliah 🙏🙏🙏 great start @MiamiOpen alongside my partner @MioKecmanovic with a win over former World number 1’s and Grandslam champions in three close sets.Looking forward to our next match on sunday in sha Allah pic.twitter.com/z12r55f7J8
— Aisam ul Haq Qureshi (@aisamhqureshi) March 26, 2021
واضح رہے کہ ماحور شہزاد نے پولینڈ روانگی سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’کووڈ کی صورتحال میں اکیلے سفر کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔‘