مریم نواز ڈاکٹر یاسمین راشد کے لیے دعاگو
مریم نواز نے کہا کہ ’میری والدہ نے بھی کینسر کا سامنا کیا ہے اور میں جانتی ہوں کہ یہ کتنی تکلیف دہ بیماری ہے۔‘

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کینسر سے نبرآزما صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بریسٹ کینسر میں مبتلا ہیں۔ علاج کے دوران ہونے والی کیمو تھراپی کی وجہ سے ان کے تمام بال جھڑ چکے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ کرونا کی وباء کے دوران اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ڈاکٹر یاسمین راشد کی کرونا اور کینسر سے بیک وقت لڑائی
ڈاکٹر یاسمین راشد کی اس ہمت اور حوصلے کو سراہتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ وہ بھی ان کی صحت کے لیے دعا گو ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ ’ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کے لیے دعا گو ہوں، میری والدہ نے اس موذی مرض کا سامنا کیا ہے اور میں جانتی ہوں کہ یہ کتنی تکلیف دہ بیماری ہے۔ ڈاکٹر صاحبہ بھی ماں ہیں، اللّہ ماؤں کو سلامت رکھے۔‘
ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کے لیے دعا گو ہوں۔ میری والدہ نے اس موذی مرض کا سامنا کیا ہے اور میں جانتی ہوں یہ کتنی تکلیف دے بیماری ہے۔ ڈاکٹر صاحبہ بھی ماں ہیں۔ اللّہ ماؤں کو سلامت رکھے۔ آمین
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 30, 2021
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی والدہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو بھی کینسر کا مرض لاحق تھا۔ کلثوم نواز طویل عرصے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا رہنے کے بعد اسی بیماری کے باعث انتقال کر گئیں تھیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کے لیے صرف مریم نواز نے ہی نیک خواہشات کا اظہار نہیں کیا ہے بلکہ سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر پر ڈاکٹرز، صحافی اور دیگر افراد انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کر رہے ہیں۔
سینیئر صحافی اجمل جامی نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’یہی انسانیت ہے اور یہی احساس ہے جو معاشرے کے زندہ ہونے کی علامت ہے۔‘
بہت عمدہ روایت ھے، یہی انسانیت ھے، یہی احساس ھے جو معاشرے کے زندہ ہونے کی علامت ہوا کرتا ھے۔ ڈاکٹر صاحبہ کی صحتیابی کے لئے ڈھیروں دعائیں، خاکسار کی ماں بھی کینسر کا شکار رہی ہیں، اہل خانہ پر کیا بیتتی ھے، ناقابل بیان ھے،ایسے میں نیک خواہشات اور دعائیں بہت حوصلہ افزا ثابت ہوتی ہیں https://t.co/OV8nWMyd9b
— Ajmal Jami (@ajmaljami) April 30, 2021
عادل شاہ زیب نے بھی ڈاکٹر یاسمین راشد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔
Dr sahiba despite being unwell, you remained on the frontlines in the battle against #covid19. Thank you 🙏 for your round the clock efforts to save lives!
Wishing you strength and earliest recovery. https://t.co/hJHohemzkv
— Adil Shahzeb (@adilshahzeb) April 30, 2021
صارف مہر تارڑ نے لکھا کہ ’آپ ہماری ہیرو ہیں، آپ سپر وومن ہیں۔ آپ کے لیے بہت سی دعائیں اور محبتیں۔ دعا ہے کہ آپ جلد صحت یاب ہوں۔‘
You are our hero, our super woman, Yasmin sahiba. Lots of prayers and love, may you be fully well soon
— Mehr Tarar (@MehrTarar) April 30, 2021
سینیئر تجزیہ کار حسن حفیظ نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ایک با ہمت خاتون ہیں جو کرونا کی اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی بیماری کے دوران بھی پوری لگن سے کام کر رہی ہیں۔‘
Dr Yasmin Rashid health minister of punjab is an iron lady who lost all hairs because of cancer, still working devotedly to deal with emergency situations during this pandemic. Whenever I met her, she never let her down. Stay blessed mam 🙂 pic.twitter.com/vhTAv3Q2Xn
— Hassan Hafeez (@hassanarynews) April 29, 2021
پاکستانی اداکار، گلوکار، میزبان اور ہواباز فخر عالم نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے لیے ہمدردی اور احترام کا اظہار کیا ہے۔
We need more of this in Pakistan…compassion, respect, kindness no matter how far and wide political divides are. Must be appreciated. https://t.co/1cyBphE1hZ
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) April 30, 2021
ڈاکٹر یاسمین راشد نے ان کے لیے دعا کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ وہ بھرپور طرح سے اپنے فرائض سرانجام دیتی رہیں گی۔
I am grateful to this great nation for their prayers and warm wishes for my health. Inshallah with resolve and unity we will overcome this Pandemic. Please support your government in this battle by following SOPs. Thank you all again for prayers for me.
— Dr. Yasmin Rashid (@Dr_YasminRashid) April 30, 2021
انہوں نے کہا کہ ’عوام کے لیے صحت کے نظام میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے اور میری پوری کوشش ہوگی کہ ہیلتھ کیئر کا نظام مکمل طور پر بہتر ہو۔‘