سی ایس ایس کے امتحان میں صرف 2 فیصد امیدوار کامیاب

کامیاب ہونے والے 2 فیصد امیدواروں میں 40 فیصد تعداد خواتین کی ہے۔

سینٹرل سپیریئر سروس (سی ایس ایس) امتحان 2020 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں 2 فیصد سے بھی کم امیدوار میں کامیاب ہوئے ہیں۔ کامیاب ہونے والے 2 فیصد امیدواروں میں تقریباً 40 فیصد خواتین ہیں۔

سی ایس ایس کے امتحان کے نتیجے کا اعلان جمعرات کے روز کیا گیا ہے۔ نتیجے کے بعد جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس امتحان میں 18 ہزار 553 امیدوار شریک ہوئے تھے جن میں سے میں صرف 1.96 فیصد امیدوار ہی کامیابی حاصل کر سکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کیمبرج امتحانات ملتوی ہونے سے طلباءکا سال ضائع ہونے کا خدشہ

18 ہزار 553 امیدواروں میں سے 376 امیدواروں نے تحریری امتحان پاس کیا۔ کامیاب ہونے والے 376 امیدواروں میں سے 226 مرد اور 138 خواتین تھیں۔ امتحان میں کامیاب ہونے والے کُل 376 امیدواروں میں سے 221 کی تقرری کے لیے سفارش کی گئی تھی جن میں 142 مرد اور 79 خواتین شامل ہیں۔

سرفہرست 3 پوزیشنز میں سے 2 خواتین امیدواروں نے حاصل کیں جن میں پہلے نمبر پر ماہین حسن اور تیسرے نمبر پر تزین ظفر شامل ہیں۔

جبکہ دوسری پوزیشن مرد امیدوار یاسر نذیر نے حاصل کی ہے۔

چترال سے تعلق رکھنے والی شازیہ اسحاق کو پولیس سروس پاکستان (پی ایس پی) میں تعینات کیا گیا ہے۔

جبکہ ڈاکٹر ثناء رام چند پہلی ہندو خاتون ہیں جن کی اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) کے طور پر تقرری ہوئی ہے۔

متعلقہ تحاریر