ورجن اٹلانٹک کا پاکستان میں فضائی آپریشن کا آغاز
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک کو ہفتہ وار8 پروازوں کی لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی ہے
کرونا کی وبا کے خوف اور لاک ڈاوں کی گھٹن فضا میں پاکستان کی فضا کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ برطانو ی ایئر لا ئن ورجن اٹلانٹک کی پہلی پرواز الصبح اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصو صی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کے ہمراہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ورجن ائیر لائن کا استقبال کیا۔
ورجن ائیر لائن کی پہلی فلا ئٹ مانچسٹر سے 208 مسافروں کو لے کراسلام آباد پہنچی ہے۔
برٹش ایئرلائن کے بعد ورجن اٹلانٹک برطانیہ کی دوسری بڑی ایئر لائنز ہے جس نے پاکستان کے لئے باقاعدہ پروازوں کا سلسلہ شر وع کیا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بین الاقوامی ایئرلائنز کی بحالی سے ملک میں تجارت سمیت سیاحت بھی بڑ ھےگی۔
یہ بھی پڑھیے
ووکس ویگن 2022 میں پاکستان میں گاڑیاں بنائے گی
اُن کے مطابق ”اس سے پاکستان اور برطا نیہ کے تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔‘‘ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک کو ہفتہ وار8 پروازوں کی لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔
ورجن اٹلانٹک پاکستان کے لیے جدید ایئربس اے 332 استعمال کرے گی۔
برطانیہ کے پاکستان میں تعینات ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر اپنے ٹوئٹر پیغام ورجن اٹلانٹک کو پاکستان میں خوش آمدید کہا ہے۔ اردو ذبان میں اپنے پیغام کا آغاز کیا اور بقیہ پیغام انگریزی میں مکمل کیا۔
Khush Amdeed @virginatlantic to 🇵🇰 ! History made – another zabardast news for 🇬🇧& 🇵🇰
Delighted to join @richardbranson in the video message here!
🙌🏽 #UKPakDosti @syedzbukhari pic.twitter.com/F0fTFDbzN8
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) December 11, 2020
Salam Pakistan 🇵🇰
We’re thrilled to let you know that our inaugural flight from @manairport to Islamabad took off today with services from @heathrowairport to Islamabad and Lahore also commencing this month. We can’t wait to take you there. pic.twitter.com/cnEuCFqIKR
— virginatlantic (@VirginAtlantic) December 10, 2020
خود ایئر لائن ورجن اٹلانٹک نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں اُس کی فضائی میزبان خواتین پاکستان کی جھنڈیاں ہاتھ میں لے کر ایئر لائن کی پرواز پاکستان پہنچنے پر خوشی کا اظہار کررہی ہیں۔