اقلیتوں کے حقوق کا دن، حکومت کا ہندو برادری کو تحفہ
ڈاکٹر رمیش کمار نے رحیم یارخان کے مندر کی بحالی کے بعد افتتاح کردیا۔
پاکستان میں آج اقلیتوں کے حقوق کا دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے وفاقی حکومت نے رحیم یار خان کے مندر کو بحال کردیا ہے۔ پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین رمیش کمار نے مندر کا افتتاح کیا۔
پاکستان میں 11 اگست کا دن ہر سال قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کو یاد کرتے ہوئے منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد نئے عزم کے ساتھ تمام اقلیتوں کو ساتھ لے کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہے۔
وفاقی حکومت نے آج کے دن ملک کی سب سے بڑی ہندو اقلیتی برادری کے لیے اقدامات اٹھاتے ہوئے رحیم یار خان میں بےحرمتی کے بعد توڑے گئے مندر کو بحال کردیا ہے۔ تحریک انصاف کے ایم این اے اور پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین رمیش کمار نے مندر کا افتتاح کیا۔
رحیم یار خان کے علاقہ بھونگ شریف میں مندر بحال کر دیا گیا
Courtesy : @appcsocialmedia pic.twitter.com/WJoVxc2taE— Dr. Ramesh Vankwani (@RVankwani) August 11, 2021
یہ بھی پڑھیے
کہیں اقلیتوں کو خراج عقیدت تو کہیں مندر میں آگ
ڈاکٹر رمیش کمار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ شرپسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملوث عناصر اپنے فعل پر شرمسار ہوتے ہیں اور معافی کے طلبگار ہیں تو وہ بھی انہیں معاف کردیں گے۔ ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے دن پر مندر کی بحالی ہمارے لیے لائق فخر ہے۔
شرپسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہتے ہیں،اگر ملوث عناصر اپنے فعل پر شرمسار ہوتے ہیں اور معافی کے طلبگار ہوتے ہیں تو ہم بھی انہیں معاف کردیں گے،ہر انسان اپنی مذہبی کتاب کی تعلیمات پر عمل کرے، دنیا کا ہر مذہب احترام انسانیت سکھاتا ہے، ڈاکٹر رمیش کمار pic.twitter.com/2dl4ysWvOy
— Dr. Ramesh Vankwani (@RVankwani) August 11, 2021
پنجاب پولیس نے مندر کی بے حرمتی میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں شرپسند عناصر نے مندر کی بے حرمتی کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی تھی۔ اس افسوس ناک واقعے کا سپریم کورٹ نے نوٹس لیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے ملزمان کی جلد گرفتاری اور مندر کی بحالی کا حکم دیا تھا۔









